لاپتا کارکن شارخ سولنگی کی بازیابی کیلیے اہل خانہ کا مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)لاپتا کیے گئے قومی کارکن شاہ رخ سولنگی کی رہائی کے لیے ان کے اہلِ خانہ اور جیئے سندھ قومی محاذ(آریسر) گروپ کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج میں خواتین، بچوں اور قوم پرست کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شاہ رخ سولنگی کی بازیابی کے لیے شدید نعرے بازی کی۔اس موقع پر جیئے سندھ قومی محاذ (آریسر) کے مرکزی رہنما عبدالفتاح چنہ، شاہ رخ سولنگی کی والدہ مسمات ریشامہ سولنگی، ایڈووکیٹ رازق سولنگی، تنویر سولنگی اور دیگر نے کہا کہ شاہ رخ سولنگی کو 7 دسمبر ثقافتی دن کے موقع پر اس وقت زبردستی اٹھایا گیا جب وہ اپنے والد کے ساتھ ہٹڑی تھانے کی حدود میں اندھی موری کے قریب ایک ہوٹل پر بیٹھا ہوا تھا۔ ہٹڑی پولیس کے ساتھ سادہ کپڑوں میں ملبوس کچھ افراد شاہ رخ سولنگی کو زبردستی اٹھا کر لے گئے، جبکہ کسی بھی تھانے میں اس کی گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی، جس کے باعث اس کے اہلِ خانہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہ رخ ایک پرامن سیاسی کارکن ہے اور محض ثقافتی دن منانے کے جرم میں اسے لاپتا کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر شاہ رخ پر کوئی الزام یا جرم ثابت ہے تو اسے قانون کے مطابق عدالت میں پیش کر کے سزا دی جائے، مگر پرامن سیاسی کارکنوں کو اس طرح زبردستی لاپتا کرنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔مظاہرین نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ شاہ رخ سولنگی کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لیا جائے اور اس کی بازیابی کے لیے اپنا کردار ادا کیا جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شاہ رخ سولنگی کی
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔