کشتی الٹنے سے شکار پر گئے 8 افراد ڈوب گئے، ایک کی لاش برآمد، ایک لاپتا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کیٹی بندر: کیٹی بندر کے قریب افسوسناک کشتی حادثے میں شکار پر جانے والے 8 افراد سمندر میں ڈوب گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کراچی سے پرندوں کے شکار کے لیے جانے والی کشتی تیز لہروں اور خراب موسم کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی ماہی گیروں نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو زندہ بچا لیا، تاہم 2 افراد لاپتا ہو گئے تھے۔
میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے کہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران ایک لاپتا شخص ظہیر احمد کی لاش سمندر سے نکال لی گئی ہے، جبکہ دوسرے لاپتا شخص واحد بخش کی تلاش تاحال جاری ہے۔
حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے افراد میں سے 5 کا تعلق کراچی جبکہ 3 کا تعلق کیٹی بندر سے ہے۔ ریسکیو کارروائی کے دوران ڈوبنے والی لانچ کو بھی ری کور کر لیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز ہواؤں اور اونچی لہروں کے باعث پیش آیا۔ ڈوبنے والے افراد کیٹی بندر کے قریب پرندوں اور مچھلی کے شوقیہ شکار میں مصروف تھے۔
مقامی ماہی گیر اور متعلقہ ادارے لاپتا شخص کی تلاش کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کیٹی بندر
پڑھیں:
راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد
تھانہ نیو ٹاؤن کے ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق سندھ سے تعلق رکھنے والے کاشف علی نے ہوٹل کا کمرہ بک کرایا تھا، کافی وقت گزرنے پر کمرے سے جواب نہ ملنے پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس سے رجوع کیا۔
پولیس پہنچنے پر کمرہ کھولا گیا تو اندر سے کاشف علی کی پھندا لگی نعش ملی، پولیس نے فرانزک شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔