Daily Mumtaz:
2026-06-03@06:33:17 GMT

پاکستان اور چین اسٹریٹجک شراکتدار ہیں، سپیکر ایاز صادق

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT

پاکستان اور چین اسٹریٹجک شراکتدار ہیں، سپیکر ایاز صادق

اسلام آباد(طارق محمودسمیر)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے چین کے سفیر جیانگ ژائی ڈونگ کی ملاقات ۔ پاک چین دوستی سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ چین پاکستان کا قریبی، قابلِ اعتماد اور ہر آزمائش کی گھڑی میں ساتھ کھڑا رہنے والا ملک ہے۔ پاکستان کو چین کے ساتھ اپنی سدا بہار دوستی پر فخر ہے۔پاکستان اور چین کے مابین اقتصادی و دفاعی شعبوں میں قریبی تعاون قابل ستائش ہے۔ پاک چین دوستی باہمی اعتماد و احترام کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہے۔پاکستان اور چین اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔ پاکستان اور چین ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ پاک چین دفاعی تعاون خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ میری گزشتہ اسپیکر شپ کے دوران صدر شی جی پنگ کا پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ چینی سفیر جیانگ ژائی ڈونگ نے اسپیکر سردار ایاز صادق کی جانب سے چین کیلئے تاثرات کو سراہا۔دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے سے دوستی کے مضبوط رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ چینی سفیرپاک-چین اسٹریٹجک شراکت داری ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے، سردار ایاز صادق

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سردار ایاز صادق پاکستان اور چین

پڑھیں:

پی سی بی کا چاچا کرکٹ کیلیے یادگاری تحفہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سب سے مشہور اور پرجوش سپورٹر ’چاچا کرکٹ‘ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

چاچا کرکٹ کے نام سے مشہور 77 سالہ عبدالجلیل کل لاہور میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والا تیسرا ون ڈے میچ اپنے ملک میں آخری بار اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے چاچا کرکٹ کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور کیک کاٹا گیا۔

Honouring Chacha Cricket for his unwavering loyalty and support through the years ????????????

➡️ Download #PCBLIVE app now ????
Google Play Store: https://t.co/5mBlUcoG8g
Apple App Store: https://t.co/RpeYQPshnh
Watch Live: https://t.co/M8wsOD8omx#PAKvAUS | #TakraarKaTime |… pic.twitter.com/h7sZEGzRLT

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 2, 2026

پی سی بی کی جانب سے ون ڈے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ایک یادگاری شرٹ چاچا کرکٹ کو پیش کی۔

Skipper @iShaheenAfridi presents a commemorative jersey to Chacha Cricket, recognising his lifelong passion for Pakistan cricket ????????????

➡️ Download #PCBLIVE app now ????
Google Play Store: https://t.co/5mBlUcoG8g
Apple App Store: https://t.co/RpeYQPshnh
Watch Live:… pic.twitter.com/wM3IWGTTww

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 2, 2026

یاد رہے کہ چاچا کرکٹ نے پہلی بار 1968-69 میں لاہور میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ اسٹیڈیم میں دیکھا تھا۔

بعد ازاں وہ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان ٹیم کے مستقل حمایتی کے طور پر مشہور ہوئے۔

سبز لباس اور ٹوپی ان کی پہچان بن گئی جبکہ 1999 ورلڈ کپ کے دوران انگلینڈ میں پاکستان ٹیم کی بھرپور حمایت کے بعد انہیں عالمی شہرت ملی۔

عبدالجلیل کا کہنا ہے کہ وہ اب سیالکوٹ کے قریب ایک ریسٹورنٹ اور میوزیم قائم کرنا چاہتے ہیں جہاں وہ کرکٹ سے جڑی اپنی یادگار اشیاء رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کے 500 میچز میں ٹیم کی حوصلہ افزائی کا ہدف مکمل کر لیا ہے۔

چاچا کرکٹ نے پاکستان کی کئی تاریخی فتوحات اپنی آنکھوں سے دیکھیں، جن میں جاوید میانداد کا 1986 میں آخری گیند پر چھکا اور 2017 چیمپئنز ٹرافی فائنل شامل ہیں۔

تاہم حالیہ برسوں میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر وہ مایوس بھی دکھائی دیے، مگر اب بھی امید رکھتے ہیں کہ پاکستان ٹیم دوبارہ کامیابیوں کی راہ پر گامزن ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • پی سی بی کا چاچا کرکٹ کیلیے یادگاری تحفہ
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے دی
  • عالمی کشیدگی کے بیچ پاکستان کی کامیاب ثالثی
  • جنگ امن اور معیشت کی کہانی
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
  • پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • جو ایم پی اے بانی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرے گا وہ پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو ہو گا ؛علیمہ خانم
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم
  • پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ