( اویس کیانی) صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خليفة کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کرتے ہوئے پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات کو نئی جہت دینے کے عزم کا اعادہ کیا، قصر القضیبیہ آمد پر صدرِ مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ انہیں بحرین کا اعلیٰ ترین ایوارڈ وسام الشیخ عیسیٰ بن سلمان آل خليفة من الدرجة الأولى بھی عطا کیا گیا جو دونوں برادر ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور صدر مملکت کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بحرین کے شہر منامہ میں صدر مملکت اور بحرین کے شاہ حمد بن عيسى آل خليفة کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نےتعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی،صدر مملکت کی جانب سے بحرینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی،زراعت، آئی ٹی، صحت، سیاحت اور انفراسٹرکچر میں مشترکہ منصوبوں پر زور دیا گیا،دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون پاک– بحرین تعلقات کا اہم ستون قرار دیا گیا،ملاقات میں عالمی و علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال اور اتحاد اور تحمل پر زور دیا گیا۔
 اس موقع پر صدر مملکت  نےکہا کہ بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دوطرفہ تعلقات کا مضبوط پل ہے، صدر مملکت نے بحرین میں مقیم ایک لاکھ سولہ ہزار پاکستانیوں کے لیے سہولیات فراہم کرنے پر اظہار تشکر کیا۔کنگ حمد یونیورسٹی اسلام آباد کو پاک– بحرین دوستی کی علامت قرار دیا گیا،دونوں رہنماؤں کا اقوامِ متحدہ سمیت عالمی فورمز پر قریبی رابطہ رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں بحرین کے شاہ حمد بن عيسى آل خليفة  کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کا دورہ دوطرفہ تعلقات میں اہم سنگِ میل ہے۔ شاہ حمد بن عيسى آل خليفة کا بحرین میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر صدر آصف علی زرداری اور انکے وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

 سرکاری محکموں میں پیٹرول و ڈیزل گاڑیوں پر پابندی عائد

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: صدر مملکت آصف علی زرداری شاہ اہم ملاقات صدر مملکت شاہ شاہ آصف علی زرداری شاہ آصف علی زرداری دوطرفہ تعلقات اور بحرین کے بحرین کے شاہ شاہ حمد بن صدر مملکت آل خلیفة کیا گیا دیا گیا

پڑھیں:

ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے 4 معاہدے

تہران(نیوز ڈیسک) ایران اور عراق نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے چار معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کردیے۔

عراقی وزیراعظم کے دورہ تہران کے موقع پر معاہدوں پر دستخط کیے گئے، یہ معاہدے خسروی خانقین بغداد ریلوے کی تعمیر، بغداد اورتہران کو سسٹر سٹیز بنانے، پبلک ایڈمنسٹریشن میں تعاون، تربیت اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ سے متعلق کیے گئے۔

معاہدے ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم علی الزیدی کی موجودگی میں کیے گئے۔

صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ عراق سمیت پڑوسی ممالک سے تعلقات کو مضبوط بنانا ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں۔’حکومت مان گئی‘ پٹرول ڈیلرز نے 15 روز کے لیے ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی

متعلقہ مضامین

  • ایس سی او اجلاس: اسحاق ڈار کا علاقائی امن اور تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ
  • ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئےمعاہدے
  • ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے 4 معاہدے
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • رائل کمیشن کی مکہ کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اہم پیشرفت
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات