صدر پی ٹی آئی سندھ نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان نے اپنا پیغام سندھ کے گلی محلوں تک پہنچانے کے لیے وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کو ذمہ داری سونپی تھی، اسی مقصد کے تحت سہیل آفریدی سندھ آئے تاکہ عمران خان کا پیغام براہِ راست سندھ کی عوام تک پہنچایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے انصاف ہاس کراچی میں تفصیلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں اور سیاستدانوں کا چولی دامن کا ساتھ ہوتا ہے اور اگر کسی موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے میڈیا کے ساتھ کوئی زیادتی ہوئی ہے تو پارٹی اس پر معذرت خواہ ہے، کیونکہ میڈیا معاشرے کا ایک اہم ستون ہے اور جمہوری جدوجہد میں اس کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان نے اپنا پیغام سندھ کے گلی محلوں تک پہنچانے کے لیے وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کو ذمہ داری سونپی تھی، اسی مقصد کے تحت سہیل آفریدی سندھ آئے تاکہ عمران خان کا پیغام براہِ راست سندھ کی عوام تک پہنچایا جا سکے۔

حلیم عادل شیخ نے واضح کیا کہ اگر ملک میں قانون کی حکمرانی، عدلیہ کی آزادی اور عمران خان کی رہائی چاہتے ہیں تو تمام طبقات کو گھروں سے نکلنا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے ہمراہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ، خیبرپختونخوا کے وزرا، اراکین اسمبلی، جبکہ پنجاب اور بلوچستان سے بھی پارٹی قیادت اس دورے میں شامل تھی۔ حلیم عادل شیخ کے مطابق سندھ حکومت کے سینئر وزیر ناصر شاہ کی جانب سے رابطہ کیا گیا اور کہا گیا کہ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر وزیر اعلی خیبرپختونخوا کو مکمل پروٹوکول دیا جائے گا، جس پر پی ٹی آئی نے مشاورت کے بعد سندھ حکومت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا، تاہم واضح کیا گیا کہ ہمیں کسی خصوصی پروٹوکول کی نہیں بلکہ آئینی اور جمہوری حق کی ضرورت ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وزیر اعلی خیبرپختونخوا حلیم عادل شیخ سہیل آفریدی پی ٹی آئی

پڑھیں:

سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان

(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ اگر اس مرتبہ بھی انہیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو 10 جون کو ملک بھر سے پارلیمنٹیرین اسلام آباد پہنچ کر قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے اور وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے۔اڈیالہ روڈ سے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت بانی پی ٹی آئی کی جماعت کی حکومت ہے اور صوبے کے عوام نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے، اس لیے عوام کی خواہش ہے کہ صوبائی بجٹ ان کی ہدایات اور ترجیحات کے مطابق مرتب کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بجٹ کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے ان کی منظوری حاصل کی جائے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، امن عامہ کی صورتحال اور اہم امور پر تبادلۂ خیال

سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ وہ کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کریں گے اور امید ہے کہ اس مرتبہ ملاقات کی اجازت مل جائے گی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آج بھی بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کوئی جرم نہیں کیا بلکہ انہیں ناحق قید رکھا گیا ہے۔ ان کے بقول پنجاب حکومت اور جیل انتظامیہ کی غفلت کے باعث بانی پی ٹی آئی کی آنکھ میں مسئلہ پیدا ہوا جبکہ عوام میں اس بات پر تشویش پائی جاتی ہے کہ ملاقاتوں پر پابندی کیوں عائد کی جا رہی۔

مایوسی کا دور ختم ، ہم ایک ماہ میں پوسٹ حج آپریشن کامیابی سے مکمل کریں گے: کنٹری منیجر ظہیرالدین آغا

سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے بانی پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے اور صرف وہی وزیراعلیٰ کو تبدیل کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ان کی ملاقات بیرسٹر گوہر کی درخواست پر ہوئی تھی، علاقائی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان پاکستان کا برادر اسلامی ملک ہے اور کسی کی خوشنودی کے لیے دونوں ممالک کے تعلقات خراب نہیں ہونے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ یہ مؤقف رکھتے ہیں کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں اور پاکستان کو خطے میں ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیے، خیبرپختونخوا کے آئندہ بجٹ میں سماجی بہبود، تعلیم اور صحت کے شعبوں کو ترجیح دی گئی ہے۔کرپشن کے الزامات کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کے دفتر کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں اور اگر کسی کے پاس کرپشن کے ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائے۔

 بری طرح تھکا ہوا تھا، خستہ حال بے خوابی سے بوجھل سوجی آنکھوں میں نیند کی شدت کا درد، آتے ہی چارپائی پر ایسا گرا کہ شام تک ہوش ہی نہیں آیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • شدید گرمی میں سندھ میں 22 گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، شرجیل میمن
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا
  • ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
  • راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان