صائم ایوب کو دھچکا: ٹی20 آل راؤنڈر رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھن گئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب نے آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی20 انٹرنیشنل آل راؤنڈر رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن کھو دی ہے۔
یہ تبدیلی سری لنکا کے خلاف حالیہ تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے بعد سامنے آئی ہے۔
مزید پڑھیں: ویرات کوہلی کی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر 5 سال بعد واپسی
سیریز میں صائم ایوب کا آل راؤنڈ فارم متاثر رہا اور 2 اننگز میں انہوں نے صرف 30 رنز بنائے جبکہ بولنگ کا موقع بھی نہیں ملا، جس کے باعث ان کے رینکنگ پوائنٹس میں کمی واقع ہوئی۔ اس سیریز کا نتیجہ 1-1 سے برابر رہا جبکہ ایک میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا۔
اب صائم ایوب 269 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جب کہ زمبابوے کے کپتان سکندر رضا 289 پوائنٹس کے ساتھ ٹی20 آل راؤنڈر رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔
بیٹنگ رینکنگ میں صائم ایوب 37ویں پوزیشن پر برقرار ہیں اور ان کے پوائنٹس 551 ہیں۔
پاکستان کے دیگر کھلاڑیوں کی پوزیشنز میں بھی تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں۔ بابر اعظم، جو سری لنکا کے خلاف سیریز میں شریک نہیں تھے، تین درجے تنزلی کے بعد 32ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ صاحبزادہ فرحان ایک درجہ بہتری کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے شاندار کارکردگی کے نتیجے میں بیٹنگ رینکنگ میں 13 درجے ترقی حاصل کی اور 41ویں پوزیشن حاصل کر لی۔
مزید پڑھیں: ٹیسٹ کرکٹرز کی نئی رینکنگ جاری، اسپنر نعمان علی نے معروف کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا
بولنگ رینکنگ میں ابرار احمد ایک درجہ نیچے چلے گئے، محمد نواز 2 درجے تنزلی کا شکار ہوئے، اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث 5 درجے نیچے آ گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پہلی پوزیشن چھن گئی ٹی20 انٹرنیشنل دھچکا صائم ایوب وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پہلی پوزیشن چھن گئی ٹی20 انٹرنیشنل دھچکا صائم ایوب وی نیوز صائم ایوب گئے ہیں
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔