Al Qamar Online:
2026-07-24@15:07:53 GMT

کوئی ونڈر بوائے نہ ہی سونے کی جگہ ہیرا آئے گا، رانا ثنا

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT

کوئی ونڈر بوائے نہ ہی سونے کی جگہ ہیرا آئے گا، رانا ثنا

اسلام آباد:وفاقی مشیر سینیٹر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ کوئی ونڈر بوائے نہیں آئے گا اور نہ ہی کوئی سونے کی جگہ ہیرا آئے گا۔

 علینہ شگری کے ساتھ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روزانہ شام کو 20 سے 25 ٹاک شوز ہونے ہوتے ہیں، اِس طرح کی ا سٹوریز آتی رہنی چاہییں اور اس پر گفتگو بھی ہوتی رہنی چاہیے لیکن کوئی ونڈر بوائے نہیں آئے گا اور نہ ہی کوئی سونے کی جگہ ہیرا آئے گا۔

ایک سوال پر مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماءنے جواب دیا کہ پی ٹی آئی مزاحمت کا فیصلہ کر چکی ہے، اِسی لیے 8 فروری تک تو کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتے۔

اگر یقین دہانی کروائی جائے کہ عمران خان کی ملاقات کو 8 فروری کی پہیہ جام ہڑتال کےلیے استعمال نہیں کیا جائے گا تو کل صبح ہی ملاقات ہو سکتی ہے۔

 عظمیٰ خان یقین دہانی کروائیں کیونکہ ان کی عمران خان سے ملاقات بھی ہوئی ہے، میں نے محمود خان اچکزئی کو وزیراعظم سے ملاقات کی آفر کی تھی مگر وہ پہلے اڈیالہ جیل جانا چاہتے ہیں۔

رانا ثنااللہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ پی ٹی آئی کی 8 فروری کی پہیہ جام ہڑتال بری طرح ناکام ہوگی، سہیل آفریدی کے لاہور اور کراچی جانے سے حکومت کو کوئی پریشانی نہیں، چند لوگوں سے خطاب کرنے سے تحریکیں نہیں چلتیں۔

 سندھ حکومت نے پی ٹی آئی کے معاملے پر سیاسی رواداری کا مظاہرہ کیا ہے، پنجاب میں بھی سہیل آفریدی کو ویلکم کیا گیا اور انہیں پنجاب اسمبلی آنے کی دعوت دی گئی، تاہم انہوں نے 35 افراد کے نام دیے اور اسمبلی 150 افراد کے ساتھ پہنچ گئے جس سے ماحول خراب ہوا۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ پی ٹی آئی کی 8 فروری کو پہیہ جام ہڑتال کی کوئی سنجیدہ تیاری موجود نہیں، 8 فروری کے بعد پی ٹی آئی کے پاس مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔

 پی ٹی آئی کی پہیہ جام کی ہڑتال اپنی جماعت کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ ہے، فی الحال پی ٹی آئی کسی تحریک کو چلانے کی پوزیشن میں نہیں ہے، پی ٹی آئی کا عمل قابلِ اعتراض ہے اگرچہ پی ٹی آئی کہتی ہے وہ دہشت گردی کی حمایت نہیں کرتی لیکن وہ ان افواجِ پاکستان کی بھی حمایت نہیں کرتی جو دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل پی ٹی آئی پہیہ جام آئے گا

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

 عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کی قیادت پر انگلی اٹھانے سے پہلے رانا ثنا اللہ کو ماڈل ٹاؤن کے خون کا حساب دینا چاہیئے، سعدیہ جاوید
  • چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ
  • رانا ثنا اور امیر مقام کی برطانوی بزنس مین سے ملاقات، راجہ وسیم نے غلاف کعبہ بطور تحفہ پیش کیا
  • 20 سال تک بیوی سے بات نہ کرنے والا شوہر، وجہ آپ کو حیران کر دے گی
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا