Nawaiwaqt:
2026-07-24@04:05:36 GMT

فیصل آباد، 2 ہزار بوریوں سے گندم غائب، 7 کروڑ کی خرد برد

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT

فیصل آباد، 2 ہزار بوریوں سے گندم غائب، 7 کروڑ کی خرد برد

فیصل آباد میں پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) کے گودام سے 2 لاکھ کلو گندم غائب ہوگئی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 2 ہزار بوری گندم مٹی میں تبدیل ہونے کے معاملے میں چھاپہ مار کر عملے کے 4 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق 7 کروڑ روپے مالیت کی گندم خرد برد کی گئی ہے، گودام انچارج سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق تاندلیانوالہ میں واقع پاسکو کے گودام میں ذخیرہ گندم میں خرد برد کی اطلاع ملی، جس پر سب انسپکٹر اجمل حسین کی سربراہی میںنے چھاپہ مارا۔

ایف آئی اے ٹیم نے ’پاسکو‘ کے افسران کے ہمراہ گودام میں انسپکشن کی تو گندم کی 100 کلو گرام کی 2 ہزا ر بوریوں کی جگہ مٹی ڈال کر بوریاں گودام میں رکھی گئیں۔

حکام کے مطابق چھاپے کے دوران 50 کلو گرام گندم کے 4 ہزار بیگ اور 8 ہزار باردانہ غائب پایا گیا، ابتدائی انکوائری کے مطابق 7 کروڑ روپے مالیت کی گندم خرد برد کر کے پرائیویٹ افراد کو فروخت کی گئی۔

موقع سے ایک اسسٹنٹ پرچیز آفیسر اور 3 چوکیداروں کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ گودام کے انچارج اسسٹنٹ پرچیز آفیسر سمیت عملے کے 7 افراد اور پرائیویٹ بروکر کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق زونل ہیڈ پاسکو کے کردار کا تعین تحقیقات کے بعد ہو گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے کے مطابق

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

 عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن