کوئٹہ،گرینڈ الائنس کا احتجاج ،متعدد سرکاری ملازمین گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان میں گرینڈ الائنس کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری رہا ، متعدد سرکاری ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا ،گرینڈ الائنس نے آج صوبے بھر مین لاک ڈائون کا اعلان کر دیا ،تمام سرکاری دفاتر قومی شاہراہیں بند کی جائیں گی۔بلوچستان کے ضلع گوادر میں سرکاری ملازمین نے بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کی کال پر ائرپورٹ روڈ بلاک کر دیا ڈی آر اے سمیت دیگر الائنسز کی عدم ادائیگی کے خلاف، جدید ہائی اسکول سے ملازمین کی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی جاوید کمپلیکس پہنچی جہاں انہوں نے دھرنا دے کر سڑک کئی گھنٹے بند رکھی، ضلع ژوب میں سرکاری ملازمین نے کوئٹہ ژوب قومی شاہراہ کو کئی گھنٹے بلاک رکھا جس کے باعث مسافروں ٹرانسپورٹرز سمیت مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، ضلع حب میں موندرہ چوک سے مین کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو مکمل طور پر بلاک کیا گیا ۔ضلع خاران کے مرکزی چوک پر بھی سرکاری ملازمین نے احتجاج کیا۔گرینڈ الائنس نے واضح کیا کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج جاری رہے گا ، بلوچستان گرینڈ الائنس نے اعلان کیا ہے کہ 15 جنوری کو صوبے بھر میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا اور 20 جنوری کو کوئٹہ میں دھرنا دیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سرکاری ملازمین گرینڈ الائنس
پڑھیں:
حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
فائل فوٹوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔
سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔