سپریم کورٹ کے مستعفی جج جسٹس منصور علی شاہ نے دوبارہ وکالت شروع کر دی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے مستعفی جج جسٹس منصور علی شاہ نے دوبارہ وکالت شروع کر دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ استعفیٰ کے بعد دوبارہ لیگل پریکٹس شروع کر دی ہے، میرا کام اب بین الاقوامی اور گھریلو ثالثی اور سٹریٹجک قانونی مشاورت پر توجہ مرکوز کرنا ہے، فی الحال لمز میں بطور پروفیسر خدمات انجام دے رہا ہوں۔
جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ 2026 میں یلے لاء سکول اور 2027 میں پینسلوانیا کیری لاء سکول میں تدریسی ذمہ داریاں سنبھالوں گا تاہم بطور ثالث اور میڈی ایٹر تقرری کیلئے دستیاب ہوں۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
انہوں نے واضح کیا کہ ان کی قانون کی بالادستی، آئین، دیانتداری اور شفافیت سے وابستگی برقرار رہے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔
I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
Ansa Awais Content Writer