احتساب عدالت: ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن، پرویز الہٰی پر فردِ جرم عائد
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
احتساب عدالت: ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن، پرویز الہٰی پر فردِ جرم عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2026 سب نیوز
لاہور: (آئی پی ایس) احتساب عدالت نے کرپشن کیس کی سماعت کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی و دیگر پر فرد جرم عائد کر دی۔
گجرات میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس کی احتساب عدالت لاہور میں سماعت ہوئی، پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
احتساب عدالت کے جج رانا عارف نے ریفرنس پر سماعت کی، عدالت نے ریفرنس کے گواہوں کو 29 جنوری کو طلب کرلیا۔
یاد رہے کہ نیب نے دو نئے ملزمان آنے کے بعد ضمنی ریفرنس دائر کیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان، ازبکستان سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے پر متفق پاکستان، ازبکستان سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے پر متفق اسلام آباد: درختوں کی کٹائی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم ایران میں 50 اہداف امریکا کے نشانے پر، آئندہ 24 گھنٹے میں حملے کا قوی امکان پاکستان میں ادویات اور طبی آلات کی برآمدات میں 34 فیصد اضافہ، ڈریپ کے اصلاحاتی اقدامات رنگ لے آئے امریکا کا 75 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزے کا عمل روکنے کا اعلان ڈیجیٹل مالیاتی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے فیلڈ مارشل سے ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکا کے وفد کی ملاقاتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: احتساب عدالت پرویز الہ ی
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔