وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے بین الاقوامی شعبے (IDCPC) کی نائب وزیر محترمہ سن ہائی یان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی، چین کے لیے وزیراعظم کے خصوصی نمائندے ظفر الدین محمود اور سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی شریک تھیں۔

وزیراعظم نے چینی مہمان اور ان کے وفد کو خوش آمدید کہا اور اس دورے کو خاص اہمیت کا حامل قرار دیا، کیونکہ امسال دونوں ممالک سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات، اقتصادی و تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال

انہوں نے کہا کہ سال کا آغاز پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے بیجنگ کے کامیاب دورے سے ہوا، جس کے بعد وزیر داخلہ نے شنگھائی کا دورہ کیا۔ آئندہ دنوں میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر کے دورۂ چین کی توقع بھی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے بین الاقوامی شعبے (IDCPC) کی نائب وزیر کی ملاقات

محترمہ سن ہائی یان، نائب وزیر، بین الاقوامی شعبہ مرکزی کمیٹی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (IDCPC) نے آج وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔@idcpc74138 @ pic.

twitter.com/FIBcxGOfZb

— Media Talk (@mediatalk922) January 15, 2026

وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ اور چینی قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور چین کے درمیان فولاد کی طرح مضبوط اسٹریٹجک تعلقات کو سراہا اور کہا کہ یہ شراکت داری ہر حال میں غیر متزلزل رہے گی۔

انہوں نے اقتصادی شراکت داری، بالخصوص سی پیک کے اگلے مرحلے کے بروقت نفاذ پر زور دیا اور صدر شی جن پنگ کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔

چینی نائب وزیر سن ہائی یان نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے طویل المدتی اور آزمودہ تعلقات کو تمام شعبوں میں مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کے اثرات آنا شروع، ٹرمپ نے چین پر عائد ٹیکس میں کمی کا اعلان کردیا

انہوں نے پاکستان میں اقتصادی اور سیاسی استحکام لانے پر وزیر اعظم کو مبارکباد دی اور کہا کہ چینی قوم پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر فخر محسوس کرتی ہے۔

محترمہ سن ہائی یان نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ بہترین تعلقات قائم کیے ہوئے ہیں اور وزیر اعظم کے قائدانہ کردار کو سیاسی قوتوں کو متحد کرنے کے حوالے سے سراہا۔

انہوں نے جماعتی سطح پر تعلقات کی اہمیت اور بین الجماعتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے چین کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

IDCPC پاکستان کے نائب وزیر اعظم صدر شی جن پنگ وزیراعظم محمد شہباز شریف

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان کے نائب وزیر اعظم وزیراعظم محمد شہباز شریف کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اعظم محمد شہباز شریف سن ہائی یان پاکستان کے انہوں نے کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان 2027 میں ایس سی او سربراہانِ مملکت اجلاس کی میزبانی کرے گا، رکن ممالک کو دعوت
  • ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
  • وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار