اسلام آباد:

وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں پر ایم ٹیگ کے حوالے سے مہلت کی ڈیڈلائن ختم ہوگئی ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایکسائز نے شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے دو ایم ٹیگ سینٹرز 24/7 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈی جی ایکسائز نے کہا کہ26 نمبر چونگی اور 17 میل (پھگراں) ٹول پلازہ پر ایم ٹیگ کی سہولت 24 گھٹنے فراہم کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد عرفان میمن نے کہا کہ کچنار پارک سکیٹرI-8 اور سیکٹرF-9   پارک میں قائم ایم ٹیگ فراہمی کاؤنٹرز رات 12 بجے تک فراہمی ہوگی اور فیصلہ شہریوں کو ایم ٹیگ کے حوالے سے سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا۔

قبل ازیں وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں پر ایم ٹیگ کے حوالے سے ڈیڈ لائن کے آخری روز ہے اور کل سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کیا جائے گا۔

ڈی سی اسلام آباد نے ڈی جی سیف سٹی کے ہمراہ مختلف ناکہ جات کا دورہ کیا اور اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر اور ایس ایس پی آپریشنز بھی موجود تھے، ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے ایم ٹیگ ریڈرز کا جائزہ لیا گیا۔

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ ایم ٹیگ ریڈرز کی مدد سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کو ناکہ جات پر روکا جائے گا، ابتدائی طور پر کارروائیاں 12 ناکہ جات پر کی جائیں گی۔

عرفان میمن نے کہا کہ شہریوں سے التماس ہے کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے فی الفور ایم ٹیگ لگوائیں، شہریوں کے لیے 16 پوائنٹس پر ایم ٹیگ کے حوالے سے خدمات سرانجام دی جا رہی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسلام آباد پر ایم ٹیگ نے کہا

پڑھیں:

آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔

حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ