خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کا منامہ میں بحرین نیشنل میوزیم اور پرل میوزیم کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
اسلام آباد /منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک)خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے منامہ میں بحرین نیشنل میوزیم اور پرل میوزیم کا دورہ کیا.
ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ بحرین کی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن پلاننگ آمنہ بنت احمد الرومیحی بھی تھیں۔میوزیم آمد پر خاتون اول کا استقبال میوزیمز اینڈ کلچر کی ڈائریکٹر جنرل فرح محمد مطر اور ڈائریکٹر کمیونیکیشنز اینڈ پارٹنرشپس ہانی علی بہزاد نے کیا۔
دورے کے دوران آصفہ بھٹو زرداری کو دونوں عجائب گھروں کا دورہ کرایا گیا، جہاں بحرین کے بھرپور ثقافتی ورثے، گہری تاریخی جڑوں اور تہذیبی عظمت کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔انہوں نے پرتپاک مہمان نوازی اور بحرین کے ثقافتی و تاریخی خزانوں کو قریب سے دیکھنے کے موقع پر دلی قدردانی کا اظہار کیا۔ انہوں نے قومی ورثے کے تحفظ اور تاریخ کی حفاظت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ شناخت، اتحاد اور آنے والی نسلوں کے لیے تحریک کا اہم ذریعہ ہے۔
امریکہ سمیت 8 ممالک کے مندوبین کا نواز شریف سنٹر آف ایکسیلینس کا دورہ ، زیر تعلیم بچوں سے ملاقات
خاتون اول نے ثقافتی سفارت کاری، عجائب گھروں کے مابین شراکت داری، تعلیمی تبادلوں اور آثارِ قدیمہ کے تحفظ کے شعبوں میں پاکستان اور بحرین کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات کو بھی اجاگر کیا۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :