ایران میں ہنگامہ آرائی، سرغنہ خاتون کا اسرائیلی وزیراعظم سے براہ راست رابطوں کا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
ایران میں ہنگامہ آرائی، سرغنہ خاتون کا اسرائیلی وزیراعظم سے براہ راست رابطوں کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2026 سب نیوز
تہران (آئی پی ایس )ایران میں حالیہ ہنگامہ آرائی میں ملوث ایک گروپ کی سرغنہ خاتون نے ایران میں بدنظمی پھیلانے میں تعاون کے لیے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے براہ راست رابطوں کا اعتراف کرلیا ہے۔ ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس غلام حسین محسن کی تہران میں گرفتار افراد سے تفتیش کے دوران 7 مختلف زبانیں جاننے والی ایک خاتون نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ملک میں ہنگامہ آرائی اور کشیدگی پھیلانے میں تعاون کے لیے رابطے کیے۔
ایرانی حکام نے بتایا کہ گرفتار خاتون نے تسلیم کیا کہ ہنگامہ آرائی کے دوران پہلوی کے حامی سوشل میڈیا نیٹ ورک کے سربراہ اور 7 اکتوبر 2023 کے بعد غزہ میں شروع کی گئیں وحشیانہ کارروائیوں کے دوران براہ راست اسرائیل حامی حلقوں سے رابطے میں تھیں۔گرفتار خاتون نے تصدیق کی ہے کہ ان کی کوششوں میں نیتن یاہو کو براہ راست پیغام پہنچانا بھی شامل تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مزید دو گرفتار افراد نے بھی اعتراف کیا کہ انہوں نے ملک میں کشیدگی اور حکومت کے خلاف نفرت پھیلانے کے لیے ایک پولیس اسٹیشن کونشانہ بنایا۔اسی طرح ایک اور ملزم نے جنوبی تہران میں اپنے اپارٹمنٹ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور شہریوں پرشاٹ گن فائرنگ کا اعتراف کیا۔
ایرانی چیف جسٹس نے گرفتار افراد کے بیانات ریکارڈ کیے اور اس دوران ایک ملزم نے بتایا کہ انہوں نے اپنی کار پولیس اہلکاروں پر چڑھائی تھی، دیگر تین ملزمان نے بیان دیا کہ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور شہریوں کے سروں پر کنکریٹ بلاکس گرائے تھے۔
چیف جسٹس غلام حسین محسن نے کہا کہ تمام ملزمان بالواسطہ یا بلاواسطہ غیرملکی خفیہ ایجنسیوں سے منسلک تھے اور حالیہ فسادات کے دوران جن لوگوں نے شہریوں کو اکسایا اور امن و امان خراب کیا انہیں تفتیش کے ذریعے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں تہران کے گرینڈ بازار میں چند تاجروں کی جانب سے مہنگائی، بدترین پابندیوں اور دیگر مشکلات کے خلاف پرامن احتجاج کیا گیا تاہم ایک ہفتے بعد 8 جنوری کو اچانک ملک بھر میں پرتشدد احتجاج پھیل گیا تھا۔ ایران نے پرتشدد احتجاج اور فسادات کے پیچھے اسرائیل اور امریکا کا ہاتھ ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسیکیورٹی فورسز کی بنوں اور کرم میں کارروائیاں، 13 دہشت گرد ہلاک سیکیورٹی فورسز کی بنوں اور کرم میں کارروائیاں، 13 دہشت گرد ہلاک بحر فیز سیون :چوکی پر تعینات پولیس اہلکاروں کی طرف سے بھتہ وصولی کا انکشاف ڈائریکٹر ڈریپ محمد اختر عباس کو اضافی ذمہ داریاں مل گئیں،سیکرٹری فارمیسی کونسل تعینات،نوٹیفیکشن سب نیوز پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: انگلینڈ کے پاکستانی نژاد کرکٹرز بھی تاحال بھارتی ویزے سے محروم اسلام آباد میں گاڑیوں پر ایم ٹیگ کی ڈیڈ لائن ختم، ڈی جی ایکسائز کا اہم فیصلہ مقبوضہ کشمیر: بھارتی حکومت نے مسلم طلبا کو زیادہ داخلے ملنے پر میڈیکل کالج بند کر دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ہنگامہ آرائی کہ انہوں نے براہ راست ایران میں کا اعتراف خاتون نے کے دوران کے لیے
پڑھیں:
چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
دنیا بھر میں لاکھوں افراد بے خوابی اور نیند کی مختلف خرابیوں کا شکار ہیں، تاہم چینی سائنسدانوں نے ایک ایسے قدرتی مالیکیول کی نشاندہی کی ہے جو دماغ میں نیند کی خواہش کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ دریافت مستقبل میں بے خوابی اور دیگر نیند کے مسائل کے لیے نئی، محفوظ اور مؤثر ادویات کی تیاری میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔
چینی اکیڈمی آف سائنسز اور دیگر تحقیقی اداروں کے سائنسدانوں کی یہ تحقیق معروف سائنسی جریدےنیچر نیورو سائنس (Nature Neuroscience) میں شائع ہوئی ہے۔ تحقیق کے مطابق ٹرپٹامین (Tryptamine یا TrpA) نامی قدرتی مالیکیول دماغ کو یہ اشارہ دیتا ہے کہ جسم کو آرام اور نیند کی ضرورت ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ مناسب نیند انسانی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے، کیونکہ اسی دوران دماغ یادداشت کو منظم کرتا، نئی معلومات محفوظ بناتا اور روزمرہ سرگرمیوں کے دوران جمع ہونے والے فاضل مادوں کو خارج کرتا ہے۔ اس کے باوجود دنیا بھر میں بے خوابی، ذہنی دباؤ، ڈپریشن، بے چینی اور جسمانی گھڑی (سرکیڈین ردھم) کی خرابی کے باعث لاکھوں افراد مناسب نیند سے محروم رہتے ہیں۔
تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے رات کو متحرک رہنے والے چوہوں اور دن میں سرگرم رہنے والے سوروں پر تجربات کیے۔ خصوصی فلوروسینٹ سینسر کی مدد سے جانوروں کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار مختلف اوقات میں ریکارڈ کی گئی۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ جتنا زیادہ وقت جانور جاگتے رہے، ان کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار بھی اتنی ہی بڑھتی گئی۔ اس سے ظاہر ہوا کہ یہ مالیکیول جسم میں بڑھنے والے سلیپ پریشر یعنی نیند کی قدرتی طلب کی عکاسی کرتا ہے۔
مزید تحقیق سے پتا چلا کہ جاگنے کے دوران متحرک مخصوص اعصابی خلیے ٹرپٹامین خارج کرتے ہیں، جو بعد ازاں GPR139 نامی ریسیپٹر سے جڑ کر دماغ کے اس حصے کو متحرک کرتا ہے جو نیند کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
سائنسدانوں نے تجرباتی طور پر ایسے مرکبات بھی استعمال کیے جو GPR139 ریسیپٹر کو متحرک کرتے ہیں۔ نتائج کے مطابق ان مرکبات سے نہ صرف نیند کا دورانیہ بڑھا بلکہ اس کے معیار میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل کی تحقیقات میں یہی حیاتیاتی نظام انسانوں میں بھی ثابت ہو جاتا ہے تو بے خوابی اور دیگر نیند کی خرابیوں کے علاج کے لیے ایسی نئی ادویات تیار کی جا سکیں گی جو موجودہ ادویات کے مقابلے میں زیادہ محفوظ، مؤثر اور کم مضر اثرات کی حامل ہوں گی۔