Nawaiwaqt:
2026-07-24@08:14:40 GMT

شہباز شریف کی چینی صدر کو دورۂ پاکستان کی پھر دعوت

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT

شہباز شریف کی چینی صدر کو دورۂ پاکستان کی پھر دعوت

وزیر اعظم شہباز شریف سے نائب وزیر، بین الاقوامی شعبہ مرکزی کمیٹی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (IDCPC) سن ہائی یان نے ملاقات کی۔

 اس موقع پر شہباز شریف نے چینی صدر کو اس سال پاکستان کا دورہ کرنے کی پھر دعوت دی۔

وزیر اعظم نے ایک چین پالیسی کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا بھی اعادہ کیا۔ اقتصادی شراکت داری کے حوالے سے وزیر اعظم نے پاکستان کے لیے چین کی فراخدلانہ معاونت، بالخصوص سی پیک کے تحت تعاون کو سراہا اور سی پیک کے اگلے مرحلے کے بروقت نفاذ کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ منارہے ہیں، اس سال کا آغاز پاکستان کے نائب وزیراعظم کے بیجنگ کے کامیاب دورے سے ہوا، پھر وزیر داخلہ نے شنگھائی کا دورہ کیا، اسپیکر قومی اسمبلی کا بھی چین کا دورہ جلد متوقع ہے۔

 دیوار چین پر پاکستانی مصنوعات اور جیولری کے فیشن شو کا انعقاد 
 چینی نائب وزیر سن ہائی یان نے ملک میں اقتصادی اور سیاسی استحکام لانے پر وزیراعظم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ طویل المدتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہیں

انہوں نے کہا کہ چین کی گزشتہ 5 سال جی ڈی پی 5.

5 فیصد سے زیادہ رہی، چین اپنی مارکیٹ اوپن کررہا ہے، دیگر ممالک کو مارکیٹ تک رسائی دے رہے ہیں، چین کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔

چینی نائب وزیر نے کہا کہ سی پیک کا پہلا مرحلہ بہت کامیاب رہا، اب دوسرا مرحلہ شروع کررہے ہیں، دوسرا مرحلہ پیچیدہ ہے، مزید شراکت داروں کو آن بورڈ لینا ہوگا، دوسرے مرحلے کو کامیاب بنانے کے لیے کام کررہے ہیں، سب سے زیادہ 30 ہزار پاکستانی طلبہ اسکالرشپ پر چین میں ہیں۔
 

اور چینی قوم پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر فخر محسوس کرتی ہے۔سن ہائی یان نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ اس سال پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل ہورہے ہیں، پاکستان میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے مشاورت کی ہے، پاک چین تعلقات کو بلند ترین سطح پر لے جانا چاہتے ہیں، ہم متحد اور اپنی دوستی آگے لے جانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستان کے کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ

اسلام آباد:

پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024ء میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026ء میں 72 فیصد ہوگیا، وزیراعظم نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی پر اجلاس ہوا جس میں ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ ، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، وزیر تعلیم خالد مقبول، وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025ء میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026ء میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی، موبائل اسپیکٹرم میں اضافے سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

وزیراعظم کو "کنیکٹ پاکستان وژن 2030ء " کے اجراء کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، بتایا گیا ہے کہ باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024ء میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026ء میں 72 فیصد ہوگیا، جون 2026ء تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دئیے گئے، حکومتی اقدامات کی بدولت پچھلے مالی سال آئی ٹی کے شعبے میں ہوئی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1164.7 ملین ڈالر رہا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے تحت حکومت پاکستان کی 130 سروسز کو ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے، پچھلے مالی سال آئی ٹی کے شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس دیئے گئے جن میں 5053 ہائے اینڈ تربیتی پروگرام منعقد ہوئے ؛ لیڈرشپ اور سافٹ اسکلز کی 2700 ٹرینینگز کا انعقاد ہوا، ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کے منصوبہ کا افتتاح جلد ہی ہوگا۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت وفاقی حکومت کی کئی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کی نفاذ اور اس حوالے سے کئی منصوبے اور تربیتی سیشنز منعقد کئے جا رہے ہیں۔

بتایا گیا کہ سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن، وزارت ریلوے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی، وزارت قومی غذائی تحفظ ، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پاکستان سنگل ونڈو، وزارت قومی غذائی تحفظ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان، پاکستان پوسٹ، وفاقی ترقیاتی ادارہ، وزارت بحری امور اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں علی بابا مصنوعی ذہانت کے کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تمام ٹیم کی پذیرائی کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے لئے جانے والے اقدامات پالیسیوں کا ثمر ہے، ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، آئی ٹی کے شعبے میں دیئے جانے والے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وزیراعظم نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری