فیملی کا تعلق آبائی گاؤں رانی پور سے ہے، یہ خاندان مشرف کالونی سے نیاز کھا کر گھر واپس آ رہا تھا، راستے میں ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ہاکس بے روڈ پرانے ماڑی پور اسٹاپ کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، نتیجے میں موٹر سائیکل سوار کمسن بچہ جاں بحق اور ماں باپ زخمی ہوگئے، پولیس نے ٹرالر کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ تفصلات کے مطابق ہاکس بے روڈ پرانے ماڑی پور اسٹاپ کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار کمسن بچہ جاں بحق اور ماں باپ زخمی ہوگئے ،جنہیں فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے کمسن بچے کی شناخت دو سالہ حماد اور اس کے زخمی ماں باپ کی شناخت 30 سالہ دانش اور 25 سالہ زینب کے نام سے ہوئی۔ ماڑی پور کے قریب ٹریفک حادثہ میں ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے باعث جاں بحق ہونے والے 2 سالہ بچہ جاں بحق منان علی کے اہلخانہ کے مطابق موموٹر سائیکل پر والدین اور دو بچے سوار تھے۔ 

حادثے میں دو سالہ بیٹا جاں بحق اور ماں زخمی ہوئی، والد اور چار سالہ بہن محفوظ رہے، متاثرہ خاندان کھڈا مارکیٹ کا رہائشی ہے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹرالر کو قبضے میں لیکر اس کے ڈرائیور اعجاز کو گرفتار کرلیا، مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ فیملی کا تعلق آبائی گاؤں رانی پور سے ہے، یہ خاندان مشرف کالونی سے نیاز کھا کر گھر واپس آ رہا تھا، راستے میں ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔ اہل خانہ نے کہا ہے کہ ہمارا حکومت سے انصاف کا مطالبہ ہے، اہل خانہ نے سوال کیا کہ کب تک ہمارے بچے ہیوی وہیکلز کا شکار بنتے رہیں گے؟

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے موٹر سائیکل کو ٹکر بچہ جاں بحق

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا