اجلاس میں صوبے کے تمام اضلاع میں 8 فروری 2026 کے پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کے حوالے سے فیصلوں کو عملی جامع پہنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی تاکید کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آٹھ فروری کے پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنانے کے حوالے سے کوئٹہ میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اجلاس کا انعقاد کیا۔ جس میں 8 فروری کے شٹرڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے حکمت عملی طے کی گئی اور مختلف فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں طے کیا گیا بلوچستان کے تمام اضلاع میں تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل سیاسی پارٹیوں، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، بلوچستان نیشنل پارٹی اور مجلس وحدت المسلمین کا مشترکہ اجلاس 18 جنوری کو منعقد ہوگا۔ اجلاس میں صوبے کے تمام اضلاع میں 8 فروری 2026 کے پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کے حوالے سے فیصلوں کو عملی جامع پہنانے کے لئے اقدامات اٹھانے کی تاکید کی گئی ہے۔ اس موقع پر کوئٹہ سمیت تمام صوبے میں مختلف تنظیموں، ٹرانسپورٹرز، زمینداروں، اساتذہ، وکلاء، ڈاکٹرز، رکشہ یونین، تاجروں اور زندگی کے مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں سے رابطوں کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 17 جنوری کو سہہ پہر 3 بجے کوئٹہ میں تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل سیاسی پارٹیوں کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد ہوگا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے 8 فروری 2024 کے جعلی، فراڈ، زر اور زور کے بھونڈے انتخابات کے خلاف 8 فروری 2026 کو تاریخ ساز شٹر ڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال دراصل بھونڈے جعلی نام نہاد انتخابات اور اس کے مسلط حکومت / حکومتوں کے خاتمے کا ذریعہ ہوگی اور اس طرح ملک کے متقفہ آئین کی بحالی، حقیقی منتخب پارلیمنٹ کی خود مختاری، جمہوری کی حکمرانی، عدلیہ اور میڈیا کی آزادی، غیر منتخب پارلیمنٹ اور اس کے ذریعے مسلط غیر جمہوری حکومتوں کا خاتمہ اور تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی کے جاری جدوجہد کو تقویت پہنچے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ مسلط حکومت اور پارلیمنٹ کی آئینی ترامیم خصوصاً 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم، انویسٹمنٹ ایکٹ میں SIFC سے ملکی آئین کی خلاف ورزی اور صوبائی خودمختاری کا خاتمہ اور ملک میں بنیادی انسانی حقوق کی پائمالی کی گئی۔ ایسے میں 8 فروری 2026 کو پہیہ جام و شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کامیابی کے لئے رکن پارٹیوں اور جمہوری سیاسی قوتوں نے کردار ادا کرنا ہوگا۔ اجلاس میں پشتونخوا میپ کے عبدالرحیم زیارتوال، ڈاکٹر حامد اچکزئی، مجید خان اچکزئی، کبیر افغان، حاجی صورت خان، ملک عمر کاکڑ، گل خلجی، پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ، عبدالحئی آغا، سردار زین العابدین خلجی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین واحد بلوچ، غلام نبی مری، مجلس وحدت المسلمین کے صوبائی نائب صدر علامہ ولایت حسین اور محمد یونس نے شرکت کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تحریک تحفظ آئین پاکستان اجلاس میں پہیہ جام کی گئی

پڑھیں:

معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ہونے والے احتجاج میں شامل ایک بھارتی طالبہ اپنی ہی حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی رافیل طیارے گرائے اور بھارتی فوجیوں کو بھی مارا ہے تاہم اس وقت بھارتی حکومت نے ان تمام دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔

Array koi baat nahi it's ok pic.twitter.com/ZwimtIcx4a

— iffi (@iffiViews) July 22, 2026

طالبہ ویڈیو میں کہتی ہے کہ اب اگر ایک سال بعد حکومت خود یہ تسلیم کر رہی ہے کہ اس دوران چھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تو اس سے عالمی سطح پر یہی تاثر جائے گا کہ پاکستان کے دعوے درست تھے۔ اس صورتحال نے بھارتی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے آخر میں وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اس کے بعد پاکستان کے سامنے بھی ہماری عزت نہیں رہی۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر دعوے بھی درست تھے جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حقائق چھپانے اور متضاد بیانات دینے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انڈین آرمی بھارتی طیارے پاک آرمی پاک فوج پاکستانی فوج رافیل ویڈیو وائرل

متعلقہ مضامین

  • ’ابھی ہو گیا، بس‘، سونو نگم نے نیٹ احتجاج پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا
  • رائل کمیشن کی مکہ کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اہم پیشرفت
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • ’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن