پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 21 جنوری کو طلب کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
اسلام آباد: ( نیوزڈیسک) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 21 جنوری کو طلب کرنے کا فیصلہ، وزارت پارلیمانی امور نے سمری صدر مملکت کو ارسال کر دی۔
مشترکہ اجلاس 21 جنوری کو صبح ساڑھے 10 بجے طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا، مشترکہ اجلاس میں مجموعی طور پر 29 بل منظوری کیلئے پیش ہوں گے۔
18 نجی 11 حکومتی بل منظوری کے لئے پیش ہوں گے، 24 بل صدر کی منظوری کے بغیر واپس کئے گئے جو مشترکہ اجلاس میں پیش ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پانچ نئے بل اجلاس میں پیش کئے جائیں گے جن میں جرنلسٹ پروٹیکشن بل، گھریلو تشدد بل اور مختلف جامعات کے نجی و سرکاری بل شامل ہیں۔
قومی کمیشن برائے انسانی حقوق میں ترمیم بل سمیت دیگر اہم بل بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کئے جائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔