Jasarat News:
2026-07-24@09:15:50 GMT

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم کا تبادلہ

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260116-01-7

 

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی میں واقع اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کا تبادلہ کردیا گیا۔ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کی تبدیلی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ حکومت کی جانب سے غفور انجم کا تبادلہ کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ اب ساجد بیگ کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کر دیا گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ 13جولائی 2024ء کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اسد  وڑائچ کی جگہ محکمہ جیل خانہ جات نے گریڈ 19 کے عبدالغفور انجم کو تعینات کیا تھا ، اس سلسلے میں ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب نے جیل افسران کے تقرر تبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔ نوٹی فکیشن سے معلوم ہوا تھا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسد وڑائچ کو تبدیل کرکے انہیں سپرنٹنڈنٹ ساہیوال جیل تعینات کردیا گیا جب کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں محکمہ جیل خانہ جات کے گریڈ 19 کے عبدالغفور انجم کی بطور سپرنٹنڈنٹ تعیناتی کی گئی تھی۔حال ہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کاایکس اکائونٹ جیل سے آپریٹ ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہاتھا کہ عمران خان اور ان کے لیے تعینات عملے کو مستقل سرچ کیا جاتا ہے۔ عمران خان کے پاس موبائل سمیت کوئی ممنوع چیز موجود نہیں، موبائل سمیت کسی ممنوعہ چیز کی جیل رولز کے تحت اجازت نہیں ، اڈیالہ جیل کے اندر موبائل فون سگنلز کے جیمرز نصب ہیں، جیل کے اندر اور جیل کے باہر ملحقہ ایریا میں موبائل سگنلز بند ہوتے ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے جواب میں کہا گیا کہ جیل رول 265 قیدی عمران خان کو سیاسی گفتگو سے روکتا ہے، جیل ٹرائل کے دوران ان سے فیملی اور وکلا ملاقات کرتے ہیں، قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ قیدی کے ساتھ سیاسی بحث مباحثے کرتے ہیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اڈیالہ جیل کے

پڑھیں:

ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات، خطے کی تازہ صورتحال اور مختلف کثیرالجہتی فورمز پر باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر مفصل اور نتیجہ خیز تبادلۂ خیال کیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران پاکستان کی علاقائی امن، استحکام اور سفارتی کوششوں کو سراہنے پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ  کی آئندہ سربراہی سنبھالنے اور 2027 میں ایس سی او سربراہ اجلاس کی میزبانی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے، علاقائی امن و استحکام کے فروغ اور بین الاقوامی و علاقائی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاک چین تعلقات پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ وانگ یی شنگھائی تعاون تنظیم

متعلقہ مضامین

  • ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
  • ABN نیوز نے مبینہ جعلی بین الاقوامی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا
  • راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال