Jasarat News:
2026-07-24@06:54:18 GMT

ماتلی اور ضلع بدین میں گندم وآٹے کا بدترین بحران

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماتلی (جسارت نیوز)ماتلی اور ضلع بدین میں گندم و آٹے کا بدترین بحران،آٹا 130 روپے فی کلو، 40 کلو کا کٹا 5 ہزار روپے کے قریب گندم 2200 روپے من خرید کر 4800 روپے میں فروخت،ذخیرہ اندوزی، حکومتی غفلت اور آئی ایم ایف دباؤ نے غریب عوام کو کچل دیا۔ماتلی، ضلع بدین اور پسماندہ سندھ کے دیگر علاقوں میں گندم اور آٹے کا بحران انتہائی تشویشناک اور خطرناک صورت اختیار کر چکا ہے۔ آٹے کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 130 روپے فی کلو کے قریب پہنچ چکی ہے، جبکہ ایکس مل ریٹ پر 40 کلوگرام آٹے کا کٹا 5 ہزار روپے کے لگ بھگ فروخت ہو رہا ہے۔ اس بے قابو مہنگائی نے دیہاڑی دار مزدور، کم آمدنی والے طبقے اور روزانہ کی بنیاد پر خریداری کرنے والے افراد کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق گندم کے سیزن کے دوران گندم 2200 روپے فی من کے حساب سے خریدی گئی، جسے آٹا ملوں کے مالکان کے ساتھ ساتھ چاول اور کپاس کی ملوں سے وابستہ بااثر صنعتی مالکان نے بڑی مقدار میں خرید کر اپنے گوداموں میں ذخیرہ کر لیا۔ یہ وہی گندم ہے جو چاندی کے ریٹ پر خریدی گئی، مگر آج مارکیٹ میں سونے کے سکے کے ریٹ سے بھی زیادہ مہنگی فروخت کی جا رہی ہے۔ یہی ذخیرہ شدہ گندم اب 4500، 4600 اور بعض علاقوں میں 4800 روپے فی 40 کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے، یعنی چند ہی مہینوں میں اس کی قیمت دگنی کر دی گئی ہے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سونے جیسی قیمتی گندم کو چاندی کے بھاؤ خرید کر، سونے سے بھی مہنگے داموں بیچنا کھلی منافع خوری اور عوام دشمنی ہے۔ اس عمل کے نتیجے میں چند مل مالکان نے قلیل عرصے میں اربوں روپے کمائے اور بعض ذرائع کے مطابق وہ ارب پتی سے کھرب پتی بن گئے، جبکہ دوسری جانب پسماندہ اضلاع کے غریب عوام ایک وقت کی روٹی کے لیے ترسنے لگے ہیں۔ کئی علاقوں میں فاقہ کشی، غذائی قلت اور معاشی بدحالی میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ماہرین کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے گندم کی بروقت اور مطلوبہ مقدار میں سرکاری خریداری نہ کرنا، آئی ایم ایف کے دباؤ میں آ کر گندم کے ذخائر محدود رکھنا اور مارکیٹ پر مؤثر کنٹرول نہ کرنا اس بحران کی بنیادی وجوہات ہیں۔ فوڈ ڈپارٹمنٹ، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی خاموشی نے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خور مافیا کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، جو من مانی قیمتوں پر آٹا فروخت کر کے عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں۔شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گندم کے ذخائر فوری طور پر مارکیٹ میں لائے جائیں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے، فلور ملوں کو سرکاری نرخ پر گندم فراہم کی جائے اور آٹے کی قیمتوں کو فوری کنٹرول میں لایا جائے۔ عوامی حلقوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر حالات یہی رہے تو عوامی بے چینی مزید شدت اختیار کر سکتی ہے، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور متعلقہ اداروں پر عائد ہو گی۔

جسارت نیوز گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: روپے فی ا ٹے کا

پڑھیں:

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک:

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی توانائی بحران کا خدشہ بڑھ گیا، آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت تقریباً رک گئی
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن