Jasarat News:
2026-07-24@10:12:40 GMT

ٹرمپ ایران پر حملے کافیصلہ واپس لے لیا

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لندن/تہران/اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک +نمائندہ جسارت) برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کا فیصلہ آخری لمحوں میں تبدیل کیا۔ دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق یہ تبدیلی خلیجی ملکوں کی سفارتی کوششوں کے باعث عمل میں آئی۔ سعودی عرب، قطر اور عمان نے واشنگٹن سے ہنگامی مذاکرات کیے اور ٹرمپ کو فوجی کارروائی مؤخر کرنے پر یہ کہہ کر آمادہ کیا کہ تہران کو اپنے ‘اچھے عمل’ کا مظاہرہ کرنے کا موقع دینا  چاہیے۔اس سے قبل ٹرمپ نے ایرانی مظاہرین سے کہا تھا کہ ‘مدد آرہی ہے’۔ بدھ کو رات گئے ٹرمپ یہ کہہ کر یقینی حملے کے فیصلے سے پیچھے ہٹے کہ ایران میں ہلاکتیں رک رہی ہیں۔ٹرمپ کے اس فیصلے سے ذرا پہلے ہی ایران نے احتجاج کرنے والوں کو پھانسی دینے کا فیصلہ روک دیا تھا۔ایک سینئر سعودی آفیشل نے فرانسیسی خبر ایجنسی کو بتایا کہ خلیجی ملکوں نے طویل اور تھکادینے والی آخری لمحات میں کی گئی سفارتی کوششوں سے صدر ٹرمپ کو قائل کیا کہ ایران کو ایک موقع اور دیا جائے۔ان ملکوں نے یہ انتباہ بھی کیا تھا کہ حملے کے خطے میں نتائج بھیانک ہوسکتے ہیں۔ سعودی آفیشل نے کہا کہ یہ بموں کو ڈی فیوز کرنے کے لیے کوششیں کرنے کی ایک بے خوابی والی رات تھی۔اخبار کے مطابق ترکیے اور مصر نے بھی ٹرمپ سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی تھی اور ساتھ ہی خبردار کیا تھا کہ ایران پر امریکی حملے کے ایران کے پڑوسی ملکوں پر اثرات برے پڑیں گے اور تیل و گیس کی عالمی قیمتوں پر بھی منفی اثر پڑے گا۔دی ٹیلی گراف کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی نیشنل سیکورٹی ٹیم سے کہا ہے کہ وہ ایران پر حملہ صرف اس صورت میں کریں گے جب اس کے ایرانی رجیم پر فیصلہ کن اثرات مرتب ہوں۔دوسری جانب امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے کہا ہے کہ لوگ ابھی دیکھتے رہیں، ایران پر امریکی حملے کی بات ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔دیگر عالمی ذرائع ابلاغ بھی یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ ایران پر امریکی حملے کا خطرہ برقرار ہے، پینٹاگون نے کروز میزائلوں، جنگی بحری جہازوں اور لڑاکا طیاروں سے لیس بحری بیڑہ مشرق وسطیٰ روانہ کردیا ہے جو ایک ہفتے میں پہنچے گا۔امریکی اور برطانوی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ مختصر اور فیصلہ کن کارروائی چاہتے ہیں ، حملوں میں ایرانی پاس داران انقلاب، بسیج فورس اور پولیس کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔علاوہ ازیں امریکا نے ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کے الزام میں 5ایرانی حکام پر پابندیاں عاید کر دیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی حکومت نے ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ وہ ایرانی قیادت کی جانب سے دنیا بھر کے بینکوں میں منتقل کی جانے والی رقوم پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے۔امریکی وزارتِ خزانہ کے مطابق پابندیوں کی زد میں آنے والوں میں ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کے علاوہ پاسداران انقلاب اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ کمانڈر شامل ہیں جن پر مظاہروں کو طاقت کے ذریعے دبانے کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔قبل ازیں پاکستان نے ایران سمیت کسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت سے انکار کردیا۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی میں کسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے کا کوئی تصور نہیں، ملکی کی پالیسی کے مطابق پاکستان نے نہ ماضی میں ایسی کوئی اجازت دی اور نہ ہی مستقبل میں کسی ملک کو اپنی فضائی حدود اپنے کسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت دے گا۔

مانیٹرنگ ڈیسک.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نے ایران کے مطابق کہ ایران ایران پر کرنے کی کے خلاف

پڑھیں:

ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر

ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔

پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، بحیرۂ احمر سے دو جنگی بحری جہاز واپس بلانے کا اعلان
  • ایرانی اثاثے ضبط کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی خطرناک نظیر ہے، عباس عراقچی کا سخت ردعمل
  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی