قومی اسمبلی اجلاس؛ اسپیکر نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
اسلام آباد:
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر سردار ایاز صادق نے محمو دخان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا۔ آغاز ہی میں اسپیکر نے کہا کہ آج وقفہ سوالات نہیں ہوگا۔ اس موقع پر اسپیکر نے چیف وہپ کو اپوزیشن لیڈر کے نوٹیفکیشن کے لیے اپنے چیمبر میں بلا لیا اور کہا کہ عامر ڈوگر آپ میرے چیمبر آئیں، آپ کو نوٹیفکیشن دینا ہے۔ بعد ازاں انہوں نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا باضابطہ اعلان کر دیا ۔
اجلاس کے دوران پاکستان نرسنگ کونسل آرڈیننس قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا، جو وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا۔ اس کے علاوہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ ترمیمی بل 2026، درآمدات و برآمدات ایکٹ ترمیمی بل، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن تنظیم نو ترمیمی بل، لائف انشورنس نیشنل لائیزیشن ترمیمی بل بھی قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے برآمدی ترقی فنڈ ترمیمی بل 2026، ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2026، پاکستان ٹیلی مواصلات تنظیم نو ترمیمی بل، فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی بل، متبادل تنازع جاتی تصفیہ ترمیمی بل اور علاقہ دارالحکومت اسلام آباد ملکیت و انتظام بل بھی قومی اسمبلی میں پیش کیے۔
تمام بلز وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے ایوان میں پیش کیے گئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میں پیش
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔