عشرت فاطمہ کا ریڈیو پاکستان کو الوداع ، حکومت نے پی ٹی وی میں کام کی پیشکش کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد:(آئی پی ایس) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے اعلان کیا ہے کہ نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ اب بطور مینٹور پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کا حصہ بنیں گی۔

عطا تارڑ نے یہ اعلان اسلام آباد میں عشرت فاطمہ کی رہائش گاہ پر ان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر عطا تارڑ اور عشرت فاطمہ کے ہمراہ وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات اشفاق احمد خلیل، وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن بھی موجود تھے۔

انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) میں بطور ماہر اور سرپرست کی حیثیت سے دوبارہ شمولیت کی درخواست قبول کرنے پر عشرت فاطمہ کا شکریہ ادا کیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ عشرت فاطمہ کی مہارت نئے آنے والوں کو مختلف حالات میں خبریں پڑھنے اور نشر کرنے کے فن کی تربیت دینے میں انمول ثابت ہوگی، وہ ایک تجربہ کار نیوز کاسٹر ہیں اور ان کا کیرئیر شاندار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر پاکستانی نے عشرت فاطمہ کی آواز کو پہچانا کیونکہ وہ ساڑھے 4 دہائیوں سے زائد عرصے سے قوم کی خدمت کر رہی ہیں، ریڈیو پاکستان سے ریٹائرمنٹ کے بعد میں نے ذاتی طور پر ان سے درخواست کی کہ وہ نئی نسل کی تربیت اور اردو زبان کو فروغ دینے کے لیے پی ٹی وی سے منسلک ہوں، عشرت فاطمہ کی واپسی ہم سب کی حوصلہ افزائی کرے گی اور پی ٹی وی کو بطور ادارہ مضبوط بنائے گی۔

اس موقع پر عشرت فاطمہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خبریں پڑھنا میرا جنون ہے اور میں یہ اس نئی ذمہ داری سے نوازنے پر وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات کا شکریہ ادا کرتی ہوں، میں نوجوان نسل کو پڑھانے اور ادارے کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی منتظر ہوں۔

عشرت فاطمہ نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ہر شعبے میں قابل افراد کی حوصلہ افزائی جاری رکھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنو مئی سے متعلق پنجاب فارنزک لیب کی رپورٹ غیر قانونی ہے: سلمان اکرم نو مئی سے متعلق پنجاب فارنزک لیب کی رپورٹ غیر قانونی ہے: سلمان اکرم سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلی کے 159 ارکان کی رکنیت معطل، پارلیمنٹ میں داخلہ بند پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ثقافتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق سرمایہ کاری اور ایکسپورٹ لانے والے سفارتکاروں کو مراعات دی جائیں گی، ازبک صدر حکومت نے پیٹرولیم لیوی بڑھا کر عوام کو قیمتوں میں کمی کے ریلیف سے محروم کردیا وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر کا وائٹ ہاؤس کا دورہ: نوبیل امن انعام ٹرمپ کو تحفے میں دینے کی دلچسپ کہانی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: عشرت فاطمہ

پڑھیں:

پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

ویسٹ انڈیز (نیوز ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی، ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں۔حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان

متعلقہ مضامین

  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی