data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

عالمی بینک نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے محتاط مالیاتی اور زرِ مبادلہ کی پالیسیوں کے ذریعے معاشی استحکام کی جانب نمایاں پیشرفت کی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ بات وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور پاکستان میں عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگابازر کی قیادت میں ہونے والی ملاقات کے دوران سامنے آئی۔

ملاقات میں عالمی بینک اور پاکستان کے درمیان مجوزہ مداخلتوں کے دائرہ کار کو محدود اور زیادہ مؤثر بنانے، ترجیحات میں بہتری لانے اور مستقبل کے ترقیاتی پروگراموں کو کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک اور اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے سے ہم آہنگ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ فریقین نے تکنیکی سطح پر رابطے جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

عالمی بینک کی ٹیم نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان نے حالیہ عرصے میں مالیاتی نظم و ضبط، زرِ مبادلہ کے بہتر انتظام اور پالیسی اصلاحات کے ذریعے معاشی استحکام حاصل کیا ہے، تاہم اس بات پر زور دیا گیا کہ اس استحکام کو پائیدار معاشی ترقی، زیادہ سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع کی تخلیق میں تبدیل کرنا ناگزیر ہے۔

عالمی بینک نے نجی سرمایہ کاری میں تیزی لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور نشاندہی کی کہ موجودہ سرمایہ کاری کی سطح کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک میں مقررہ اہداف سے کم ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق سرمایہ کاری میں اضافہ معاشی نمو کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی بینک کو آگاہ کیا کہ حکومت کی جانب سے ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر کام جاری ہے۔ ان اصلاحات میں ٹیرف کی معقول تنظیم نو، سرکاری اداروں کے نظم و نسق میں بہتری، ضابطہ جاتی نظام کی جدید کاری اور شفافیت کے فروغ کے اقدامات شامل ہیں۔

ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ عالمی بینک پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی معاونت جاری رکھے گا تاکہ معاشی استحکام کو دیرپا ترقی میں تبدیل کیا جا سکے اور عوام کو اس کے ثمرات منتقل ہوں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: معاشی استحکام سرمایہ کاری عالمی بینک

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار