Nawaiwaqt:
2026-07-24@10:30:41 GMT

آصفہ بھٹو کا منامہ میں بحرین نیشنل اور پرل میوزیم کا دورہ 

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT

آصفہ بھٹو کا منامہ میں بحرین نیشنل اور پرل میوزیم کا دورہ 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے منامہ میں بحرین نیشنل میوزیم اور پرل میوزیم کا دورہ کیا۔ جمعرات کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ بحرین کی وزیر ہاسنگ اینڈ اربن پلاننگ آمنہ بنت احمد الرومیحی بھی تھیں۔میوزیم آمد پر خاتون اول کا استقبال میوزیمز اینڈ کلچر کی ڈائریکٹر جنرل فرح محمد مطر اور ڈائریکٹر کمیونیکیشنز اینڈ پارٹنرشپس ہانی علی بہزاد نے کیا۔دورے کے دوران بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو دونوں عجائب گھروں کا دورہ کرایا گیا، جہاں بحرین کے بھرپور ثقافتی ورثے، گہری تاریخی جڑوں اور تہذیبی عظمت کو موثر انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔انہوں نے پرتپاک مہمان نوازی اور بحرین کے ثقافتی و تاریخی خزانوں کو قریب سے دیکھنے کے موقع پر دلی قدردانی کا اظہار کیا۔ انہوں نے قومی ورثے کے تحفظ اور تاریخ کی حفاظت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ شناخت، اتحاد اور آنے والی نسلوں کے لیے تحریک کا اہم ذریعہ ہے۔خاتون اول نے ثقافتی سفارت کاری، عجائب گھروں کے مابین شراکت داری، تعلیمی تبادلوں اور آثارِ قدیمہ کے تحفظ کے شعبوں میں پاکستان اور بحرین کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ایک شاندار تہذیبی ورثے کے حامل ہیں، جن میں پاکستان کی وادی سندھ کی تہذیب اور بحرین کی آثارِ قدیمہ پر مبنی وراثت بالخصوص دلمون تہذیب شامل ہیں۔انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ثقافتی ورثے کے تحفظ میں قریبی تعاون دونوں اقوام کے درمیان عوامی روابط اور باہمی فہم کو مزید مضبوط بنا سکتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: آصفہ بھٹو انہوں نے

پڑھیں:

رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق  حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ایران کا بحرین میں ایمیزون کے ڈیٹا سینٹر کو نشانہ بنانے کا بڑا دعویٰ
  • پاکستانیوں کیلئے سری لنکا نے ویزا فیس ختم کر دی
  • رائل کمیشن کی مکہ کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اہم پیشرفت
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو