اسلام آباد:

ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ نے وارنٹ گرفتاری اور دیگر عدالتی احکامات کو چیلنج کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے متنازع ٹوئٹس کیس میں وارنٹ گرفتاری اور دیگر عدالتی احکامات کو  اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کے احکامات کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی ۔

واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے حکم دیا ہے کہ پولیس سے ایس پی اور این سی سی آئی اے سے ڈپٹی ڈائریکٹر سے کم رینک کا افسر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرتے ہوئے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کرکے کل عدالت میں پیش کرے۔

ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ہادی علی چٹھہ ایڈووکیٹ نے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے اور حق دفاع ختم کرنے کے ٹرائل کورٹ کے حکمنامے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا کیا ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ وارنٹ گرفتاری معطل کرکے پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے جب کہ 15 جنوری کا حق دفاع ختم کرنے کا حکم بھی کالعدم قرار دیا جائے ۔

یاد رہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے ورانٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ عدالت نے حق دفاع ختم کرکے  اسٹیٹ کونسل سے 342 کا بیان طلب کیا تھا ، جس پر  اسٹیٹ کونسل نے آج ٹرائل کورٹ میں 342 کا بیان عدالت کے سامنے جمع کرا بھی دیا ہے۔

دوسری جانب ایک بار پھر  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ہادی علی چٹھہ کو گرفتار نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم سنادیا ۔

عدالت سے جاری تحریری حکمنامے کے مطابق ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری عدالت پیش نہیں ہوئے،تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان کی وارنٹ کی تعمیل نہیں کی گئی کیونکہ ملزمان اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھے۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان جان بوجھ کرگرفتاری سے بچنےکےلیے راہ فرار اختیار کررہےہیں۔ عدالت نے کہا ہے کہ پولیس کو وارنٹ کی تعمیل کےلیے وقت دیاجاتاہے اور ملزمان کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کیےجاتےہیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ پولیس سے ایس پی اور این سی سی آئی اے سے ڈپٹی ڈائریکٹر سے کم رینک کا افسر وارنٹ کی تعمیل کےلیے تعینات نہ کیاجائے۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کرکے کل عدالت میں وڈیولنک کے ذریعے پیش کیاجائے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ وارنٹ گرفتاری ٹرائل کورٹ کو گرفتار عدالت نے کے مطابق کی تعمیل

پڑھیں:

میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا

ارجنٹائن کے فٹبال لیجنڈ لیونل میسی کے بارے میں ایک حیران کن پیشگوئی ہوئی ہے کہ وہ آئندہ پانچ برس کے اندر ارجنٹائن کے صدر بن سکتے ہیں۔

چینی ماہر تعلیم اور تجزیہ کار جیانگ شوئیکن نے یہ دعویٰ متنازع آن لائن کانٹنٹ کریئٹر سنیکو کے کِک پلیٹ فارم پر ایک گفتگو کے دوران کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ لیونل میسی ارجنٹائن کے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے اور آسانی سے کامیاب ہو جائیں گے۔ 

انہوں نے مزید بتایا کہ فٹبالر 20 برس تک اقتدار میں رہ سکتے ہیں کیونکہ لوگ انہیں پسند کریں گے اور غلط فیصلے کرنے پر بھی معاف کر دیں گے۔

یہ پیشگوئی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب میسی نے 39 برس کی عمر میں ارجنٹائن کو مسلسل دوسری بار فیفا ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچایا۔ اگرچہ فائنل میں اسپین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم شائقین کے نزدیک ان کی حیثیت بدستور ناقابلِ تردید ہے۔

واضح رہے کہ لیونل میسی کی جانب سے سیاست میں آنے یا صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا، اور یہ دعویٰ محض ایک تجزیہ کار کی ذاتی پیشگوئی ہے، جس کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا
  • طلاق کی افواہیں بے بنیاد؟ شہزادی بیٹریس کی شوہر کے ہمراہ نئی خوشگوار تصویر وائرل
  • باکو میں بین الاقوامی جوڈیشل ٹریننگ پروگرام، سپریم کورٹ کے جج نے متبادل نظامِ انصاف پر زور
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم