مبینہ کرپشن کیس، پرویز الٰہی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
لاہور (این این آئی) احتساب عدالت نے گجرات میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کردی، پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے ریفرنس کے گواہوں کو 29 جنوری کو طلب کرلیا۔احتساب عدالت کے جج رانا عارف نے ریفرنس پر سماعت کی، نیب نے دو نئے ملزمان آنے کے بعد ضمنی ریفرنس دائر کیا تھا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کارروائی ملتوی کر دی جبکہ کیس کی پیش رفت پر تمام فریقین کی نظریں آئندہ سماعت پر مرکوز ہیں۔یاد رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کو 19ستمبر 2023ءکو اس مقدمے سمیت پنجاب اسمبلی میں محمد خان بھٹی کی مبینہ غیر قانونی تعیناتی کے معاملے پر دوبارہ حراست میں لیا گیا تھا۔اس سے قبل یکم جون 2023ءکو ان کی رہائش گاہ کا ایک ہفتے تک محاصرہ کیے جانے کے بعد انسداد بدعنوانی اسٹیبلشمنٹ کی ٹیم اور پولیس نے انہیں گرفتار کیا تھا۔انسداد بدعنوانی اسٹیبلشمنٹ کے مطابق پرویز الٰہی اختیارات کے ناجائز استعمال اور ترقیاتی فنڈز میں مبینہ غبن کے مقدمے میں مطلوب تھے۔ اے سی ای کا موقف ہے کہ ان کے دورِ حکومت میں گجرات کے ترقیاتی منصوبوں میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی اور سرکاری فنڈز کا غلط استعمال ہوا۔اے سی ای کے ترجمان کے مطابق غیر قانونی تقرریوں کے ایک الگ کیس میں الزام ہے کہ سابق وزیراعلی نے پنجاب اسمبلی میں گریڈ 17کے بارہ افسران کو میرٹ کے خلاف بھرتی کیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ان تقرریوں کے لیے گجرات اور منڈی بہاﺅالدین سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے نتائج تبدیل کیے گئے۔ اس معاملے میں سیکریٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔
فرد جرم
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پرویز ال ہی
پڑھیں:
230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج و دیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔