City 42:
2026-06-03@02:31:39 GMT

 سوئی سدرن کا 48 گھنٹے گیس بند رکھنے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT

ویب ڈیسک :شہریوں کو گیس کی قلت اور کم پریشر کی شکایات کے پیش نظر سوئی سدرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کو ریلیف دینے کے لیے اہم فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت صنعتی صارفین اور سی این جی اسٹیشنز کی گیس فراہمی 48 گھنٹوں کے لیے معطل کی جا رہی ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق صنعتی صارفین اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 17 جنوری صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک بند رہے گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سرد موسم میں گھریلو صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب اور کم پریشر کے مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

لاہور میں 187 ٹریفک حادثات؛ 217 افراد زخمی 

ترجمان کے مطابق سردی کے باعث گیس کے نظام پر غیر معمولی دباؤ ہے، اس لیے گھریلو صارفین کو ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ انہیں کھانا پکانے اور دیگر ضروریات کے لیے بہتر گیس پریشر فراہم کیا جا سکے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے صنعتی صارفین اور سی این جی اسٹیشنز سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ مقررہ مدت مکمل ہونے کے بعد گیس فراہمی بحال کر دی جائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا

کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا۔

اتوار کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کے جبری شٹ ڈاؤن سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوئی جبکہ پیر کو کے الیکٹرک کی مین کیبل میں فالٹ کے باعث حب پمپنگ اسٹیشن کی بجلی معطل ہونے سے پانی کی فراہمی مزید کم ہوگئی۔

موجودہ صورتحال میں بوند بوند کو ترستے شہری ٹینکرز مافیا کے ہاتھوں مہنگا پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔

کراچی واٹر کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حب سے کراچی کو یومیہ 85 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان مطابق حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی متبادل ذرائع سے جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فراری کی پہلی الیکٹرک کار متعارف، رونمائی کے فوراً بعد تنقید کا طوفان
  • دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ
  • گلگت بلتستان کی سڑکوں کی خستہ حالی دیکھ کر شدید دکھ ہوا، نواز شریف
  • شدید گرمی میں سندھ میں 22 گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، شرجیل میمن
  • ماہرین فلکیات نے مقناطیسی میدان رکھنے والے سیاروں کا سراغ لگا لیا
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • بجلی صارفین کے لیے ریلیف کا اعلان، پاور ڈویژن نے عوام کو خوشخبری سنا دی
  • گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ کا اے آئی پر 80 ارب ڈالر خرچ کرنے کا بڑا فیصلہ
  • لاہور میں گینگ ریپ کی شکار 18 سالہ گھریلو ملازمہ اسقاطِ حمل کے دوران جاں بحق
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا