پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک امتحانات کا شیڈول جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
لاہور:پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز نے میٹرک امتحانات کا شیڈول جاری کردیا۔
سرکلر کے مطابق رمضان المبارک کے باعث میٹرک کے امتحانات اب 3 مارچ کے بجائے 27 مارچ سے شروع ہوں گے جبکہ نتائج کا اعلان 6 اگست کو کیا جائے گا۔
انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 20 مئی سے شروع ہوں گے اور نتائج کا اعلان 23 ستمبر کو کیا جائے گا، نویں جماعت کے نتائج کا اعلان 2 ستمبر اور فرسٹ ایئر کے نتائج اعلان 22 اگست کو ہوگا۔
میٹرک کے ضمنی امتحانات 6 اکتوبر سے شروع ہوں گے اور ان کے نتائج 8 دسمبر کو جاری کیے جائیں گے، انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات 3 نومبر کو ہونگے اور نتائج کا اعلان 12 جنوری 2027 کو ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نتائج کا اعلان
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔