عطاتارڑ کی سینئر براڈکاسٹر عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پیشہ ورانہ خدمات پر خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
وزیراطلاعات عطاتارڑ نے سینئر براڈکاسٹر عشرت فاطمہ کے گھر جا کر انہیں پیشہ ورانہ خدمات اور ملکی نشریات میں ان کے نمایاں کردار پر خراج تحسین پیش کیا۔عشرت فاطمہ کو پاکستان ٹیلی ویژن کی پہچان قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ پاکستان کا ہر بچہ انہیں جانتا ہے۔عطاتارڑ نے عشرت فاطمہ سے درخواست کی کہ وہ بطور مینٹور پاکستان ٹیلی ویژن میں شمولیت اختیار کریں اور اپنی تجربہ کاری سے نئی نسل کی رہنمائی کریں۔عشرت فاطمہ نے اپنے کیریئر میں ہمیشہ پیشہ ورانہ انداز اپنایا اور سیاست سے بالکل علیحدہ رہیں.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عشرت فاطمہ
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی