متحدہ علماء محاذ پاکستان کے وفد میں بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری، مرکزی صدر علامہ مرزا یوسف حسین، چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی، ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی، ڈاکٹر صابر ابو مریم، شیخ الحدیث مفتی محمد داؤد، علامہ حسن شریفی، مولانا قاری محمد اقبال رحیمی، مولانا حافظ محمد ابراہیم چترالی، علامہ اشرف علی منتظری، علامہ زاہد حسین ہاشمی مشہدی، ناصر احمد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، فہد خان اور صفدر علی خٹک شامل تھے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے 14 رکنی وفد نے ایران کے قونصل جنرل کراچی اکبر عیسیٰ زادہ سے ملاقات کی، جس میں ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں اور بیجا مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہوئے رہبرِ انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، ایرانی حکومت اور عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ وفد نے قونصل جنرل کو کراچی میں تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ایران کے مؤقف کو حق و انصاف پر مبنی قرار دیا۔ ملاقات کے دوران علماء کرام نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف عالمی استعماری دباؤ دراصل خطے میں امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے، جسے امتِ مسلمہ مسترد کرتی ہے۔

متحدہ علماء محاذ پاکستان کے وفد میں بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری، مرکزی صدر علامہ مرزا یوسف حسین، چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی، ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی، ڈاکٹر صابر ابو مریم، شیخ الحدیث مفتی محمد داؤد، علامہ حسن شریفی، مولانا قاری محمد اقبال رحیمی، مولانا حافظ محمد ابراہیم چترالی، علامہ اشرف علی منتظری، علامہ زاہد حسین ہاشمی مشہدی، ناصر احمد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، فہد خان اور صفدر علی خٹک شامل تھے۔ اس موقع پر قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمیشہ امتِ مسلمہ کے اتحاد، خودمختاری اور مظلوم اقوام کی حمایت کرتا رہے گا۔ انہوں نے پاکستان اور ایران کے عوام کے درمیان تاریخی، دینی اور ثقافتی رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: متحدہ علماء محاذ پاکستان کے ایران کے

پڑھیں:

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔

متعلقہ مضامین

  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی