ایران میں امریکا رجیم چینج آپریشن کررہا ہے؛ سلامتی کونسل کو’سرکس‘بنا دیا؛ روس
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
امریکا کی جانب سے بلائے گئے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں روس کے مستقل مندوب ویسلی نیبنزیا نے ٹرمپ کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے سلامتی کونسل کا یہ اجلاس ایران سے متعلق پیچیدہ صورت حال پر طلب کیا گیا تھا۔
روسی مندوب نے امریکا پر ایران میں حکومت کی تبدیلی کا آپریشن چلانے کا الزام عائد کیا کرتے ہوئے کہ وہاں جان بوجھ کر کشیدگی، بے چینی اور انتشار پھیلا جا رہا ہے۔
اقوام متھدہ میں روسی مندوب نے مزید کہا کہ ایران میں حالیہ مظاہرے محض پُرامن احتجاج نہیں رہے بلکہ ان میں مسلح کارروائیاں، سرکاری املاک کو نذرِ آتش کرنا، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں اور عام شہریوں کی ہلاکتیں شامل ہوگئی ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ سب کچھ نام نہاد انقلاب کے پرانے اور آزمودہ طریقوں کے تحت ہو رہا ہے جس کا واحد مقصد ایران کی حکومت کا تختہ الٹنا ہے۔
روسی مندوب نے ایران کی صورت حال پر امریکا کے بلائے گئے سلامتی کونسل اجلاس کو سستا سرکس اور ناقص تماشا قرار دیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ امریکا نے ایسے ایرانی نژاد افراد کو اجلاس میں بلایا جو دو دہائیوں سے امریکا میں مقیم ہیں اور جن کا ایران کے اندرونی حالات سے کوئی براہِ راست تعلق نہیں۔
روسی مندوب نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے ایرانی مظاہرین کو ریاستی اداروں پر قبضے کی کھلی اپیل اور مدد کی پیشکش، دراصل ایک خودمختار ملک کے آئینی نظام کو بزور طاقت تبدیل کرنے کی کھلی ترغیب ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی مظاہرین کو مخاطب کرکے کہا تھا کہ احتجاج جاری رکھیں اور آگے بڑھ کر اداروں کا کنٹرول سنبھال لیں، آپ کے لیے مدد راستے میں ہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سلامتی کونسل کہا کہ
پڑھیں:
ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
نیویارک (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا۔اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کے محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان جو سول جوہری معاہدہ طے کیا جا رہا ہے، اس میں کسی بھی قسم کی یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں ہوگی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ صرف پرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا، بالکل ویسا ہی جیسے ایران، متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ممالک کے پاس موجود سول جوہری پروگرام ہیں۔امریکی صدر نے واضح کیا کہ اس معاہدے کی منظوری دی جائے گی لیکن اس کی ایک بنیادی شرط یہ ہوگی کہ سعودی عرب باعزت، کامیاب اور نہایت قابل احترام معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہو۔
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو پرامن مقاصد کے لیے قائم کیے جانے والے ایسے سول جوہری مراکز پر کوئی اعتراض نہیں، بشرطیکہ ان میں یورینیم کی افزودگی نہ کی جائے۔اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کا معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہونا مشرق وسطی میں امن کے لیے ایک تاریخی پیش رفت ثابت ہوگا۔
ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی کارروائی اور ایران کے حمایت یافتہ دہشت گرد نیٹ ورک کو اسرائیل کی جانب سے شدید نقصان پہنچانیکے بعد اب امن کے دائرے کو مزید وسیع کرنیکا ایک نیا موقع پیدا ہوگیا ہے۔ تاہم اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدیکا کوئی ذکر نہیں کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع اگلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم