اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو بھی فیک چالان بھیج دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کو بھی فیک چالان بھیج دیا گیا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں سردار ایاز صادق نے بتایا کہ انہیں بھی فیک ٹریفک چالان موصول ہوا ہے، اسپیکر نے انکشاف کیا کہ اُن کی آواز بناکر کسی شخص نے کسی دوسرے شخص سے پیسے مانگے، اُس شخص نے اُن سے رابطہ کرکے پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ انہوں نے تو کسی سے پیسے مانگے ہی نہیں ہیں۔
اعجاز الحق نے کہا کہ ان کے پاس بھی 19 چالان آئے ہیں، کل بھی ایک چالان آیا، پیپلز پارٹی کی شازیہ مری بولیں فیک ٹریفک چالان بہت سے شہروں میں چل رہا ہے، روز کی بنیاد پر فراڈ ہورہا ہے۔
نعیمہ کشور نے کہا کہ واٹس ایپ ہیکنگ بھی معمول بن چکی ہے، پیسے مانگے جاتے ہیں، شہریار آفریدی بولے کوئی لنک بھیجا جائے تو اسے کھولنے سے بچیں، ورنہ آپ پر توہینِ مذہب کا الزام لگ سکتا ہے، کئی لوگ اس وجہ سے جیلوں میں ہیں۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ اس سلسلے میں آگاہی مہم چلا رہے ہیں، یہ پورا ایک مافیا ہے جو لوگوں کو بلیک میل کرنے کے لیے سازش کرتا ہے، اس پر تحقیقات کررہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔