data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے لیے ایک نئی سہولت کا آغاز کیا ہے، جس کے ذریعے اب لوگ گھر بیٹھے برتھ سرٹیفیکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس اقدام سے شہریوں کو پیدائش کے اندراج کے لیے یونین کونسل جانے کی ضرورت ختم ہو گئی ہے۔

نادرا کے مطابق اس سہولت کو استعمال کرنے کے لیے شہری اپنی موبائل فون میں پاک آئی ڈی موبائل ایپ انسٹال کریں اور اپنی متعلقہ یونین کونسل میں پیدائش کا اندراج گھر بیٹھے کروا سکتے ہیں۔ اس سروس کے آغاز سے شہریوں کے وقت اور محنت کی بچت ہوگی اور پیدائش کے اندراج کے عمل کو مزید آسان بنایا جائے گا۔

نادرا کے اعلامیے کے مطابق یہ سہولت پنجاب کے تمام اضلاع میں دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں جیسے کراچی شرقی، وسطی، نوشہروفیروز، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، جامشورو، ٹنڈوالہیار اور ٹنڈو محمد خان میں بھی شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں بھی موبائل ایپ کے ذریعے پیدائش کا اندراج ممکن ہے۔

نادرا نے بتایا کہ اس سہولت کا دائرہ کار ملک بھر تک بڑھانے کے لیے کام جاری ہے اور جلد ہی تمام شہری اپنے گھر سے برتھ سرٹیفیکٹ حاصل کر سکیں گے۔ نادرا کا مقصد ہے کہ شہریوں کے لیے رجسٹریشن کے عمل کو مزید آسان، شفاف اور قابل رسائی بنایا جائے۔

نادرا کی جانب سے شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنی موبائل ایپ اپڈیٹ رکھیں اور نئے فیچرز کے حوالے سے معلومات حاصل کریں تاکہ وہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

یہ اقدام خاص طور پر شہریوں کے وقت اور سفر کی بچت کے لیے اہم تصور کیا جا رہا ہے اور یہ ڈیجیٹل رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شہریوں کے اس سہولت کے لیے

پڑھیں:

کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار