data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260117-08-15

 

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیوں کے دوران 7ملزمان گرفتار، چرس،شراب اور مین پوری برآمد کرلی۔پولیس کے مطابق مارکیٹ پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران ملزم سلیم اجمیری کو گرفتار کرکے 700 گرام چرس جبکہ ملزم پرویز بالمیکی کو گرفتار کرکے 12عدد شراب کی بوتلیں برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے۔پھلیلی پولیس نے بھی دو مختلف کارروائیوںکے دوران ملزم علی جاکھروسے 2کلو 8 گرام چرس برآمدکرلی جبکہ ملزم مجیب عباسی کو 1کلو 13گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے۔ ادھرٹنڈو جام پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم مولا بخش کاکا کو گرفتار کرکے 1کلو 10گرام چرس برآمد ہونے پر مقدمہ درج کرلیا جبکہ حالی روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان اکبر عرف آکو بلوچ اور اشفاق کھوسو کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 300مین پوری برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

نمائندہ جسارت.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کو گرفتار کرکے کے دوران پولیس نے

پڑھیں:

کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

کراچی:

شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ 

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔ 

گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ 

ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا