سوئی سدرن کا گیس بند کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک :شہریوں کو گیس کی قلت اور کم پریشر کی شکایات کے پیش نظر سوئی سدرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کو ریلیف دینے کے لیے اہم فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت صنعتی صارفین اور سی این جی اسٹیشنز کی گیس فراہمی معطل کی جا رہی ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق صنعتی صارفین اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی آج 17 جنوری سے پیر کی صبح 8 بجے تک بند رہے گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سرد موسم میں گھریلو صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب اور کم پریشر کے مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
خیرپور ؛ خسرہ کی وبا بے قابو ، 3 ننھے پھول مرجھاگئے
ترجمان کے مطابق سردی کے باعث گیس کے نظام پر غیر معمولی دباؤ ہے، اس لیے گھریلو صارفین کو ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ انہیں کھانا پکانے اور دیگر ضروریات کے لیے بہتر گیس پریشر فراہم کیا جا سکے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی نے صنعتی صارفین اور سی این جی اسٹیشنز سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ مقررہ مدت مکمل ہونے کے بعد گیس فراہمی بحال کر دی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے، کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2026ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان آرمی کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے اور انہیں کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔(جاری ہے)
جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو ترقی اور تعیناتی پر مبارکباد دی اور اس اہم ذمہ داری کی انجام دہی میں ان کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔\932