کراچی: 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کرنے والا سیریل ریپسٹ گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2026 سب نیوز

کراچی: (آئی پی ایس) کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا سیریل ریپسٹ گرفتار کر لیا۔
پولیس نے بتایا کہ تحقیقاتی ٹیم نے متاثرہ بچوں کی نشاندہی پر کارروائی کی جس میں مرکزی ملزمان عمران اور وقاص خان شامل ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) انویسٹگیشن عثمان سدوزئی کے مطابق 2020 سے 2025 کے دوران سات شکایات پولیس میں رپورٹ ہوئیں اور تمام کیسز میں ایک ہی شخص کا ڈی این اے ملا جس سے پولیس بھی چونک گئی۔

عثمان سدوزئی نے بتایا کہ متاثرہ تمام بچے 12 سے 13 سال کے ہیں اور ایک کیس میں بچے کے ساتھ دو سے زائد افراد نے زیادتی کی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے چھ جنوری کو اس تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی جس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا تاکہ تحقیقات آگے بڑھائی جا سکیں۔

عثمان سدوزئی نے واضح کیا کہ تمام کیسز میں فوری طور پر ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا اور ثبوتوں کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، بچوں سے بدفعلی کے کیس میں گرفتاری پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس کو شاباش دی اور اسے بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بچوں سے زیادتی کسی صورت قبول نہیں اور شہر میں کسی درندے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، ملزم کی گرفتاری بڑی کامیابی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ابھی تک صرف سات متاثرین سامنے آئے ہیں لیکن پولیس کو باقی متاثرین کو بھی تلاش کرنا چاہیے تاکہ تمام متاثرہ بچوں کو انصاف فراہم کیا جا سکے، انہوں نے ایڈیشنل آئی جی کو ہدایت دی کہ ملزم کے خلاف شواہد کی بنیاد پر مقدمہ عدالت میں لے جایا جائے اور کیس کی پیشرفت کی رپورٹ یومیہ بنیادوں پر وزیراعلیٰ کو فراہم کی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بچوں کے تحفظ کے لیے حکومت سندھ پہلے ہی مختلف اقدامات کر چکی ہے اور پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ ملزمان کو سزا دلوانے کے لیے بھرپور اقدامات کرے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں بچوں کے خلاف جرائم کرنے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہو گی اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مراد علی شاہ کے مطابق حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہر متاثرہ بچے کو انصاف ملے اور شہر میں محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفیضان مدینہ اسلام آباد میں معراج النبی اجتماع کا انعقاد ڈی جی ایف آئی اے کا اسلام آباد ایئرپورٹ دورہ، امیگریشن آپریشنز کا جامع جائزہ وفاقی وزیر داخلہ سے امریکی وفد کی ملاقات، بارڈر سکیورٹی اور سائبر کرائمز میں تعاون پر اتفاق جنگ کے بعد غزہ کے انتظامات کے لیے ٹونی بلیئر اور امریکی فوجی سربراہ کا تقرر وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی مہندی کی تقریب، دلہن کون؟ موسم کا نیا سسٹم داخل؛ شدید سردی، بارش اور برفباری کی پیش گوئی گوادر: کراچی سے جیونی جانیوالی مسافر کوچ کو حادثہ، 9 افراد جاں بحق TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بچوں سے

پڑھیں:

کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد

فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت بظاہر طبعی لگتی ہے، مزید تحقیقات کر رہے ہیں، :لڑکی کی رات گئے طبعیت خراب ہوئی تھی، انسٹیٹیوٹ میں اسپتال بھی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • سپریم کورٹ: 5 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کے مجرم کی سزائے موت برقرار، فیصلہ سنا دیا گیا
  • پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
  • کراچی: ہل پارک سے متصل متنازع پلاٹ پر تعمیرات کے معاملے پر میئر کراچی نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا
  • اٹلی میں 4 پاکستانیوں کو وین میں بند کرکے جلاکر قتل کردیا گیا، پاکستانی ہی قاتل نکلے، 2 ملزم گرفتار
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار