افواج پاکستان میں ملٹی ڈومین آپریشنز جنگی محاذ پر کامیابی کی ضمانت
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
افواج پاکستان میں "ملٹی ڈومین آپریشنز" جنگی محاذ پر کا میابی کی ضمانت ہےافواج پاکستان بدلتے جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ "ملٹی ڈومین آپریشنز" کے لیے بھرپور تیاری میں مصروف ہیں۔
ملٹی ڈومین آپریشنز میں فضائی، زمینی، سائبر، الیکٹرانک وارفیئر، خودکار نظام اور انفارمیشن آپریشنز کو مشترکہ حکمت عملی کے تحت دشمن کے خلاف مربوط انداز میں استعمال کیا جاتا ہے فضائی برتری، کثیر المقاصد ڈرونز اور دور مار کرنے والے ہتھیاروں کے ہم آہنگ استعمال سے دشمن کی نقل و حرکت نا ممکن بنا دی جاتی ہے۔
تباہ کن بمباری اور سائبر اور انفارمیشن آپریشنز سے دشمن کی فیصلہ سازی کی صلاحیت مفلوج کر دی جاتی ہےپاکستان میں بنائے گئے ہتھیاروں اور جدید ڈرونز دوست ممالک سے خریدے گئے ہتھیاروں کے ساتھ مربوط انداز میں استعمال کیے جاتے ہیں۔
یہ مشترکہ جنگ کا بہترین نمونہ ہے جہاں فضائی اور زمینی طاقت کے ساتھ دشمن کے دفاع کو تہس نہس کر دیا جاتا ہے۔
افواج پاکستان کی یہ مشقیں جدید ٹیکنالوجی، تباہ کن فائر پاور اور انتہائی درست نشانہ بندی کی صلاحیتوں کا مظہر ہیں یہ مشقیں افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت اور مختلف سروسز کے باہمی اشتراک کو نمایاں کرتی ہیں، جو ملٹی ڈومین آپریشنز کی پہچان ہے۔
یہ جنگی مشقیں اس امر کا واضح ثبوت ہیں کہ افواج پاکستان جدید جنگی تقاضوں کے مطابق"ملٹی ڈومین آپریشنز " کی منصوبہ بندی اور ان کے مؤثر عملی نفاذ کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔
افواج پاکستان میں "ملٹی ڈومین آپریشنز" جنگی محاذ پر کا میابی کی ضمانت
افواج پاکستان بدلتے جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ "ملٹی ڈومین آپریشنز" کے لیے بھرپور تیاری میں مصروف ہیں
ملٹی ڈومین آپریشنز میں فضائی، زمینی، سائبر، الیکٹرانک وارفیئر، خودکار نظام اور انفارمیشن آپریشنز کو… pic.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: افواج پاکستان پاکستان میں
پڑھیں:
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹرافی کی رونمائی کی اور اس کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
ٹرافی کی رونمائی ٹرینیڈاڈ میں واقع برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔
پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز
پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی
ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25… pic.twitter.com/jw64f4bqZp
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔ یہ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔
اس سے قبل اس گراؤنڈ میں محدود اوورز کے انٹرنیشنل میچز سمیت ریجنل فرسٹ کلاس میچز کھیلے جا چکے ہیں۔