گووندا کے مبینہ افیئرز پر اہلیہ سنیتا آہوجا کی گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے شوہر کے مبینہ افیئرز اور ازدواجی تنازعات پر کھل کر بات کی ہے۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں سنیتا نے گووندا سے علیحدگی کی افواہوں کی متعدد بار تردید کی، مگر ساتھ ہی کہا کہ وہ شوہر کی زندگی میں آنے والی دیگر خواتین کے معاملے کو بھی نظر انداز نہیں کرتیں۔
سنیتا آہوجا نے واضح کیا کہ ان کا اور گووندا کا رشتہ مضبوط اور ناقابلِ جدائی ہے، اور اگر بے وفائی ثابت ہوئی تو معافی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوگا۔ گفتگو کے دوران انہوں نے طنزیہ انداز میں خاندانی ذمہ داریوں، بچوں کے مستقبل اور بطور والد گووندا کے کردار پر بات کی اور بیٹے کے لیے غیر سنجیدگی پر بھی ناراضی ظاہر کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے درمیان طلاق نہیں ہوئی اور اس کا کوئی ارادہ بھی نہیں ہے، اور وہ اب بھی ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔ گووندا اور سنیتا آہوجا کی شادی 1987 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں: ٹینا آہوجا اور یش وردھن آہوجا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سنیتا ا ہوجا
پڑھیں:
کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی میں پولیس نے ایک 6 سالہ بچی کے اغوا اور سفاکانہ قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق یہ پیش رفت جیرکسن تھانے کی حدود میں پیش آئی، جہاں مبینہ ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے مبارک مسجد کے قریب چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے اہلکاروں پر براہِ راست فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس تبادلے میں ملزم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تک رسائی مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلی جانچ پڑتال اور دیگر تکنیکی و جغرافیائی شواہد کی مدد سے ممکن ہوئی۔ اس سے قبل، معصوم بچی کی لاش منوہرہ کے قریب جھاڑیوں سے برآمد ہوئی تھی۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے میڈیکو لیگل کا جائزہ لینے کے بعد تصدیق کی کہ بچی کو بدترین جنسی تشدد اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ اس کے پورے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ بچی کی موت کی حتمی وجہ کا تعین فارنسک لیبارٹری کو بھیجے گئے نمونوں کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش ہمسائے کے صندوق سے برآمد
پولیس کے مطابق جیرکسن تھانے میں پہلے ہی بچی کے اغوا اور قتل کے حوالے سے پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 364-A اور 302 کے تحت مقدمہ (FIR No. 265/2026) درج تھا۔ اب پولیس مقابلے کا ایک الگ کیس بھی اسی تھانے میں درج کیا جا رہا ہے اور کرائم سین کو سیل کر کے تمام سائنسی و فارنسک ثبوت تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔
اس واقعے سے چند ہی دن قبل بھی کراچی میں 6 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کی لاش بوری میں بند کر کے ویران پلاٹ پر پھینکی گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پولیس مقابلہ زیادتی قتل کراچی کمسن بچی ملزم ہلاک