جنید صفدر کی مہندی میں مریم نواز کی خوبصورت تصاویر سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
فوٹوز انسٹاگرام/ مرتضیٰ علی شاہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر شانزے شیخ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
گزشتہ روز لاہور میں ہونے والی جنید صفدر کی مہندی کی تقریب میں شریک مریم نواز کی خوبصورت تصاویر سامنے آگئیں۔
اس موقع پر مریم نواز نے خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا تھا، وزیراعلیٰ پنجاب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
جنید صفدر کی مہندی میں اہلِ خانہ اور قریبی دوست احباب شریک ہوئے، مہندی کی اس رنگا رنگ تقریب کے ساتھ ہی جنید صفدر اور شانزے علی روحیل نے اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا۔
جنید صفدر کی شادی معروف سیاسی شخصیت شیخ روحیل اصغر کی پوتی شانزے شیخ سے ہو رہی ہے ۔ جنید صفدر کے ولیمہ کی تقریب کل 18 جنوری 2026 کو جاتی امرا میں ہو گی۔
دوسری جانب صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے نواسے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر بارات لےکر لاہور کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی پہنچے جہاں نکاح کی تقریب ہوئی۔
جنید صفدر کا نکاح چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے پڑھایا، ان کی شادی معروف سیاسی شخصیت شیخ روحیل اصغر کی پوتی شانزے شیخ سے ہوئی ہے۔
مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے ولیمہ کی تقریب کل 18 جنوری 2026 کو جاتی امرا میں ہو گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جنید صفدر کی مریم نواز کی تقریب
پڑھیں:
ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز شاندار اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگیا، جہاں اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے نے قومی پرچم کے ساتھ باوقار انداز میں مارچ پاسٹ کیا۔ پاکستان ایونٹ میں 6 مختلف کھیلوں میں حصہ لے گا اور تمغوں کی سب سے زیادہ امید ارشد ندیم سے وابستہ ہے۔
اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز جمعرات کو ہائیڈرو ایرینا میں ایک شاندار، رنگا رنگ اور منفرد افتتاحی تقریب سے ہوا، جس نے اسکاٹ لینڈ کی بھرپور ثقافتی روایات کو جدید انداز میں پیش کرتے ہوئے گیمز کی تاریخ کی یادگار افتتاحی تقریبات میں اپنا مقام بنا لیا۔
یہ بھی پڑھیے کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم ایک بار پھر تاریخ دہرانے کے لیے پرعزم
افتتاحی تقریب میں سینکڑوں کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین نے شرکت کی۔ موسیقی، دلکش روشنیوں، جدید بصری اثرات اور فنکارانہ پرفارمنسز نے پورے ایرینا کو جشن کے رنگوں میں رنگ دیا، جبکہ دولتِ مشترکہ کے مختلف رکن ممالک سے آنے والے کھلاڑیوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔
27 رکنی پاکستانی دستہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور عالمی ریکارڈ ہولڈر جیولن تھروور ارشد ندیم کی قیادت میں میدان میں داخل ہوا۔ مارچ پاسٹ کے دوران ارشد ندیم نے قومی پرچم تھام رکھا تھا۔ اس بار روایت سے ہٹ کر کھلاڑیوں کی پریڈ انگریزی حروفِ تہجی کے بجائے براعظموں کی بنیاد پر ترتیب دی گئی، جس کے تحت سب سے پہلے افریقی ممالک کے دستے اور اس کے بعد ایشیائی ممالک کے کھلاڑی میدان میں آئے۔
پاکستان کامن ویلتھ گیمز میں 6 مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا، جن میں ایتھلیٹکس، باکسنگ، جمناسٹکس، جوڈو، لان بولز اور تیراکی شامل ہیں۔
قومی دستے کی سب سے بڑی امید ارشد ندیم ہیں، جنہوں نے اپنی غیرمعمولی کارکردگی اور عالمی سطح پر نمایاں کامیابیوں کے باعث ایک بار پھر پاکستان کے لیے تمغہ جیتنے کی توقعات کو مضبوط کر دیا ہے۔
ایک ہفتے سے زائد جاری رہنے والے ان کھیلوں میں دولتِ مشترکہ کے بہترین ایتھلیٹس مختلف مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے، جبکہ پاکستان خصوصاً ایتھلیٹکس اور باکسنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے اپنے تمغوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
23ویں کامن ویلتھ گیمز اسکاٹ لینڈ اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کھیل گلاسگو