مقررین نے کہا کہ عالمی استعمار ایران میں رہبرِ معظم کو ہٹا کر اپنی مرضی کی حکومت مسلط کرنا چاہتا ہے لیکن یہ ایران ہے، وینزویلا یا شام نہیں، کربلا کا پیغام یہی ہے کہ ذلت ہم سے دور ہے اور آج کے دور میں عالمِ اسلام کے لیے حسینی کردار آیت اللہ خامنہ ای کی صورت میں نمایاں ہے، کوئی حسینی کبھی یزید کے سامنے جھکا ہے نہ جھکے گا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

برفباری کے باوجود سکردو میں رہبرِ معظم کی حمایت میں عظیم الشان احتجاجی ریلی

برفباری کے باوجود سکردو میں رہبرِ معظم کی حمایت میں عظیم الشان احتجاجی ریلی

برفباری کے باوجود سکردو میں رہبرِ معظم کی حمایت میں عظیم الشان احتجاجی ریلی

برفباری کے باوجود سکردو میں رہبرِ معظم کی حمایت میں عظیم الشان احتجاجی ریلی

برفباری کے باوجود سکردو میں رہبرِ معظم کی حمایت میں عظیم الشان احتجاجی ریلی

برفباری کے باوجود سکردو میں رہبرِ معظم کی حمایت میں عظیم الشان احتجاجی ریلی

برفباری کے باوجود سکردو میں رہبرِ معظم کی حمایت میں عظیم الشان احتجاجی ریلی

اسلام ٹائمز۔ انجمنِ امامیہ بلتستان کی اپیل پر رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی حمایت اور ممکنہ امریکی جارحیت کے خلاف ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی مرکزی جامع مسجد سکردو سے بعد از نمازِ جمعہ نکالی گئی جو مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی یادگار چوک پہنچی، جہاں یہ ایک بڑے احتجاجی جلسے میں تبدیل ہو گئی، شدید سردی اور برفباری کے باوجود ہزاروں عاشقانِ نظامِ ولایت نے ریلی میں شرکت کی جس سے عوامی شعور، دینی وابستگی اور انقلابی غیرت کا بھرپور اظہار ہوا، شرکاء کے ہاتھوں میں رہبرِ انقلاب سے اظہارِ وفاداری، انقلابِ اسلامی کی حمایت اور عالمی استعمار مخالف نعروں پر مشتمل پلے کارڈز اور بینرز موجود تھے۔ احتجاجی جلسے سے شیخ ذوالفقار انصاری، شاکر ریحان ایڈووکیٹ، آغا سید باقر الحسینی، شیخ عابدی اور علامہ شیخ محمد جواد حافظی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی استعمار اس لیے رہبرِ معظم کے درپے ہے کیونکہ وہ سید الشہداء حضرت امام حسینؑ کے راستے پر گامزن ہیں اور بلتستان کے علماء رہبرِ معظم کے ہر حکم پر لبیک کہنے کے لیے تیار ہیں۔ مقررین نے کہا کہ عالمی استعمار ایران میں رہبرِ معظم کو ہٹا کر اپنی مرضی کی حکومت مسلط کرنا چاہتا ہے لیکن یہ ایران ہے، وینزویلا یا شام نہیں، کربلا کا پیغام یہی ہے کہ ذلت ہم سے دور ہے اور آج کے دور میں عالمِ اسلام کے لیے حسینی کردار آیت اللہ خامنہ ای کی صورت میں نمایاں ہے، کوئی حسینی کبھی یزید کے سامنے جھکا ہے نہ جھکے گا۔

علماء نے سکردو کی سرزمین سے یہ واضح پیغام دیا کہ رہبرِ معظم آیت اللہ خامنہ ای صرف کسی ایک قوم کے نہیں بلکہ پورے عالمِ اسلام کے قائد و رہبر ہیں اور آج تمام مسالک کے جید علماء انہیں خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔ مقررین نے قرآنِ مجید کے وعدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مجددِ عصر حضرت امام خمینیؒ بت شکن تھے جنہوں نے اسلام کو نئی روح بخشی اور آج پوری دنیا میں نہ کوئی جگہ ایسی ہے جہاں امام خمینیؒ کو نہ جانا جاتا ہو اور نہ کوئی خطہ جہاں رہبرِ معظم کی قیادت سے آگاہی نہ ہو، آج مظلوموں کی مؤثر آواز اور محورِ مقاومت کی بنیاد آیت اللہ سید علی خامنہ ای ہیں۔ مقررین نے کہا کہ ہم آج کسی ایک ملک کے لیے نہیں بلکہ انسانیت، انسانی حقوق اور دینِ اسلام کے عظیم رہبر کی حمایت میں جمع ہوئے ہیں جو صرف عالمِ اسلام ہی نہیں بلکہ عالمِ انسانیت کے علمبردار ہیں۔ احتجاجی جلسے میں سکردو کے مختلف علاقوں سے علماء کی قیادت میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور برفباری کے باوجود اجتماع استقامت، اتحاد اور بصیرت کی زندہ تصویر بنا رہا جہاں خطباء نے امتِ مسلمہ کو اتحاد، بصیرت اور استقامت کا پیغام دیا۔.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: معظم کی حمایت میں عظیم الشان احتجاجی ریلی برفباری کے باوجود سکردو میں رہبر عالمی استعمار آیت اللہ خامنہ ای اسلام کے کہا کہ اور آج کے لیے

پڑھیں:

معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ہونے والے احتجاج میں شامل ایک بھارتی طالبہ اپنی ہی حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی رافیل طیارے گرائے اور بھارتی فوجیوں کو بھی مارا ہے تاہم اس وقت بھارتی حکومت نے ان تمام دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔

Array koi baat nahi it's ok pic.twitter.com/ZwimtIcx4a

— iffi (@iffiViews) July 22, 2026

طالبہ ویڈیو میں کہتی ہے کہ اب اگر ایک سال بعد حکومت خود یہ تسلیم کر رہی ہے کہ اس دوران چھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تو اس سے عالمی سطح پر یہی تاثر جائے گا کہ پاکستان کے دعوے درست تھے۔ اس صورتحال نے بھارتی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے آخر میں وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اس کے بعد پاکستان کے سامنے بھی ہماری عزت نہیں رہی۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر دعوے بھی درست تھے جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حقائق چھپانے اور متضاد بیانات دینے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انڈین آرمی بھارتی طیارے پاک آرمی پاک فوج پاکستانی فوج رافیل ویڈیو وائرل

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کے باوجود مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، ایران نے امریکا کو بڑا پیغام دے دیا
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت