Islam Times:
2026-07-24@06:53:09 GMT

گلگت میں ریلی، رہبر معظم سے بھرپور اظہار یکجہتی

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT

‍‍‍‍‍‍

مقررین کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملہ کیا اور رہبر مسلمین کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو پاکستان میں امریکہ مفادات کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ رہبر معظم سید علی خامنہ ای اور اسلامی جمہوری ایران کے حق میں گلگت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور جلسہ کیا گیا۔ ریلی مرکزی جامع امامیہ مسجد سے شروع ہوئی جو شہید ضمیر عباس چوک پر جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی تصاویر اٹھا رکھی تھی۔ اس موقع پر امریکہ اور اسرائیل مردہ باد کے زور دار نعرے لگائے گئے اور سید علی خامنہ ای سے اپنی بھرپور عقیدت و حمایت کا اعلان کیا گیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ وقت کا دجال اور یزید ٹرمپ اور نیتن یاہو ہے۔ لیکن ہر دور کے یزید کے سامنے حسین کھڑا رہتا ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملہ کیا اور رہبر مسلمین کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو پاکستان میں امریکہ مفادات کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران