ایلون مسک کے ایک بچے کی والدہ ایشلی سینٹ کلیئر نے ان ہی کی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ایکس اے آئی کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ کمپنی کے چیٹ بوٹ گروک کے ذریعے ان کی رضامندی کے بغیر فحش ڈیپ فیک تصاویر تیار کی گئیں۔

ایشلی سینٹ کلیئر نے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان ڈیپ فیک تصاویر کے باعث انھیں شدید ذہنی اذیت، ہتکِ عزت اور نفسیاتی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ مقدمہ ایسے وقت میں دائر کیا گیا ہے جب کیلیفورنیا کے اٹارنی جنرل راب بونٹا نے بھی ایلون مسک کی کمپنی کو سیز اینڈ ڈِسسٹ نوٹس جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گروک کے ذریعے غیر رضامندی پر مبنی جنسی نوعیت کی تصاویر کی تیاری اور ترسیل فوری طور پر روکی جائے۔

یاد رہے کہ ایشلی سینٹ کلیئر ایک مصنفہ اور سیاسی مبصر بھی ہیں اور ایلون مسک کے 16 ماہ کے بیٹے رومولس کی والدہ ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ یہ جعلی تصاویر گزشتہ سال سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر گردش کرنے لگیں جہاں گروک چیٹ بوٹ دستیاب ہے۔

ان کے بقول یہ ڈیپ فیک تصاویر پلیٹ فارم کو رپورٹ بھی کیں مگر جواب میں کہا گیا کہ یہ مواد پلیٹ فارم کی پالیسیوں کی خلاف ورزی نہیں کرتا۔

ایلون مسک کے بچے کی ماں نے بتایا کہ بعد ازاں ایک موقع پر یقین دہانی کروائی گئی کہ ان کی تصاویر بغیر اجازت استعمال نہیں کی جائیں گی۔

تاہم ان کا دعویٰ ہے کہ اس کے بجائے میرا پریمیم سبسکرپشن اور تصدیقی نشان (ویریفکیشن) ختم کر دیا گیا اور جعلی اور تضحیک آمیز تصاویر کی اشاعت جاری رہی۔

مقدمے کے ساتھ منسلک بیان میں ایشلی سینٹ کلیئر نے کہا کہ میں شدید ذہنی اذیت اور درد سے گزر رہی ہوں۔ جب تک گروک ایسی تصاویر بناتا رہے گا یہ خوفناک خواب ختم نہیں ہوگا۔

دوسری جانب ایکس اے آئی کے وکلا نے بھی ٹیکساس کی وفاقی عدالت میں ایشلی سینٹ کلیئر کے خلاف جوابی مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

کمپنی کا مؤقف ہے کہ سینٹ کلیئر نے صارف معاہدے کی خلاف ورزی کی جس کے تحت ایکس اے آئی کے خلاف مقدمات صرف ٹیکساس کی عدالت میں دائر کیے جا سکتے ہیں۔

کمپنی نے سینٹ کلیئر کے مالی ہرجانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

جس پر ایشلی سینٹ کلیئر کی وکیل کیری گولڈ برگ نے جوابی مقدمے کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انسان کے ذاتی نقصان اور غیر محفوظ ٹیکنالوجی کا معاملہ ہے۔ کوئی بھی عدالت اس حقیقت کو تسلیم کرے گی۔

یاد رہے کہ ایلون مسک کا گروک چیٹ بوٹ پہلے ہی برطانیہ، یورپی یونین، بھارت، ملائیشیا، انڈونیشیا، فلپائن اور جاپان سمیت کئی ممالک میں تحقیقات اور پابندیوں کی زد میں ہے۔

جاپانی حکام نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ گروک کے ذریعے نامناسب تصاویر کی تیاری روکنے کے لیے تمام ممکنہ قانونی اقدامات پر غور کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایشلی سینٹ کلیئر سینٹ کلیئر نے ایلون مسک کے

پڑھیں:

طالبان رجیم کیخلاف مزاحمتی تحریکوں میں شدت

قابض افغان طالبان رجیم کیخلاف افغانستان کے مختلف صوبوں میں آزادی پسند تحریکیں زور پکڑ گئیں. 

بدخشان میں چندماہ میں دوسرےضلعی گورنرکی ہٹ دھرمی پرمبنی برطرفی نےطالبان کےاندرونی خلفشارکوآشکارکردیا۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان رجیم کیخلاف نئے مسلح گروہ سپاہیان میہن نے بدخشان کے ضلع یفتلی سفلی پرقبضہ کرکےاپنی موجودگی کا باضابطہ اعلان کر دیا

یہ گروہ مختلف طبقات سے تعلق رکھنےوالےافراد پرمشتمل ہے جن میں سابق سیکیورٹی اہلکاراورمقامی باشندےشامل ہیں۔

ساؤتھ ایشیا ٹیررزم پورٹل کی رپورٹ  کے مطابق طالبان اور جمعہ خان فاتح کے درمیان اختلافات ختم نہیں ہوئے،بدخشان میں ان کےحامیوں اورطالبان قیادت کےدرمیان کشیدگی برقرارہے۔

بدخشان میں اندرونی کشیدگی بھی عروج پر،ضلعی گورنرقاری مطیع الرحمان کوتقرری کےایک ہفتےبعدہی عہدے سےہٹا دیا گیا، طالبان مخالف گروہوں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ اورافغانستان فریڈم فرنٹ بھی بدخشاں سمیت افغانستان کے کئی صوبوں میں سرگرم ہیں۔

افغان مزاحمتی تنظیم نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نےایکس اکاونٹ پرمزاحمتی فورسزکی نئی ویڈیواپ لوڈکردی۔ نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کےایکس پراپ لوڈ ویڈیومیں طالبان مخالف فورسزکواہم علاقےمیں گشت کرتےہوئےدیکھاجاسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قانون میں کم عمری کی شادی کیخلاف سزا کا ذکر ہے نکاح منسوخی کا نہیں، جج آئینی عدالت
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • طالبان رجیم کیخلاف مزاحمتی تحریکوں میں شدت
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ