گندم اور آٹے کی قیمتوں کا بحران ختم نہ ہوسکا ، شہری رل گئے
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں گندم اور آٹے کی قیمتوں کا بحران ختم نہ ہوسکا ہے، فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالجنید کا کہنا ہے کہ سرکاری گندم غذائیت سے خالی ہے جسے نئی گندم کے ساتھ مکس کرکے جو آٹا تیار کیا جارہا ہے وہ بلحاظ قیمت عوام کی دسترس سے باہر ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے فلور ملوں کو گندم کی ترسیل میں تاخیر نے کراچی میں آٹے کی قیمتوں کو مزید مہنگا کرگیا ہے۔کراچی کی تھوک وخوردہ مارکیٹوں میں آٹا مزید مہنگا ہونے کے خطرات پیدا ہوگئے۔ عبدالجنید کے مطابق سندھ حکومت سے ملنے والی تین سال کی پرانی گندم غذائیت نہیں رکھتی ہے، سرکاری گندم کو غذائیت کے قابل بنانے کیلئے نئی گندم کی ملاوٹ کی جارہی جس سے پیداواری لاگت اور قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔کراچی کی فلور ملوں کو سرکاری گندم کی ترسیل بروقت نہ ہونے سے متعلق تفصیلات سے بھی کمشنر کراچی کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ عبدالجنید کے مطابق فلور ملوں کو گندم کی بروقت ترسیل کیلئے ڈی آئی جی ٹریفک سے بھی اہم ملاقات ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سرکاری گندم وقت پر نہ ملنے سے بھی آٹے کے نرخ مسلسل بڑھ رہے ہیں، پرانی سرکاری گندم کے نرخ 80روپے فی کلوگرام اور اس میں شامل کی جانے والی نئی گندم کی قیمت 110روپے فی کلوگرام ہے لہذا تھوک مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی سستی نہیں ہوسکتی جبکہ ریٹ کا تعین خود ساختہ ہوتا ہے۔دوسری جانب سے ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین روف ابراہیم کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی آٹے کی قیمتوں کی نئی فہرست کا اجراء اگرچہ آئندہ ایک سیدو روز میں کریں گے لیکن اوپن مارکیٹ میں گذشتہ 4ماہ کے دوران فی کلوگرام آٹا 55روپے سے بڑھ کر 110روپے کہ سطح پر آگیا ہے۔سندھ کی گندم کے پی کے اور بلوچستان جارہی ہے لہذا ڈیمانڈ بڑھنے کی صورت میں اوپن مارکیٹ میں فی کلوگندم 110 سے 125 روپے ہوجائیگی۔روف ابراہیم کے مطابق کراچی میں فائن آٹے کی قیمت بڑھ کر 145روپے تک پہنچنے کا خدشہ ہے جبکہ کے پی کے میں 160روپے اور بلوچستان میں 155روپے فی کلوگرام تک آٹے کی قیمت پہنچ سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ فلور ملز تھوک مارکیٹ کو 90روپے فی کلو کا آٹا 113روپے میں فروخت کررہے ہیں جبکہ تھوک مارکیٹوں میں فی کلو ڈھائی نمبر آٹا 115روپے اور فائن آٹا 120روپے میں مل رہا ہے۔ اسی طرح ریٹیل میں ڈھائی نمبر آٹا 125روپے اور فائن آٹا 130روپے میں فروخت ہورہا ہے، روف ابراہیم کے مطابق کمشنر کراچی نے تھوک میں ڈھائی نمبر آٹا 94روپے اور ریٹیل مارکیٹ میں 98روپے فی کلو مقرر کر رکھا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا ٹے کی قیمتوں سرکاری گندم ا ٹے کی قیمت فی کلوگرام مارکیٹ میں کے مطابق گندم کی
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے ہوگی۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یہ نئی قیمتیں آج رات سے نافذ العمل ہوں گی اور 23 جولائی تک برقرار رہیں گی۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :