data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی دارالحکومت کے تھانہ سنگجانی کی حدود میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے جبکہ ان کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس اہلکار حفاظتی اقدامات اور بلٹ پروف جیکٹس کی بدولت محفوظ رہے، تاہم ملزمان کی فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو مختلف سمتوں سے گولیاں لگنے کے باعث نقصان پہنچا۔ فائرنگ کے سلسلے کو روکنے کے بعد جنگل کے علاقے میں 2 ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں پائے گئے۔ زخمی ملزمان کی شناخت واجد اور سمیع اللہ کے نام سے ہوئی، جنہیں موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے 3 قیمتی موبائل فون، 2 موٹر سائیکلیں، 65 ہزار روپے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2 پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات میں اسلام آباد پولیس کو مطلوب تھے۔ فرار ہونے والے ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ مزید تفتیش کا عمل بھی جاری ہے۔ اسلام آباد پولیس نے اس کامیاب کارروائی کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ایسے آپریشنز بلا امتیاز جاری رہیں گے۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مصر کے وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار کو ٹیلیفون، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

سٹی 42 : نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ اسحاق ڈار اور مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی کی جانب سے امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل سفارتی روابط کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔  

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ۔ 

لاہور بورڈ کا بڑا فیصلہ، داخلہ فارم مکمل طور پر آن لائن کرنے کی تجویز

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی
  • وسائل پر قبضے کی جنگ: افغان طالبان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  • اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
  • مصر کے وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار کو ٹیلیفون، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
  • اٹلی میں 4 پاکستانیوں کو وین میں بند کرکے جلاکر قتل کردیا گیا، پاکستانی ہی قاتل نکلے، 2 ملزم گرفتار
  • لاہور میں گینگ ریپ کی شکار 18 سالہ گھریلو ملازمہ اسقاطِ حمل کے دوران جاں بحق
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا