گل پلازہ میں پیٹرول اور ڈیزل والے 3 ہیوی جنریٹرز موجود، خطرناک قرار
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک) معلوم ہوا ہے کہ تیسرے درجے کی آگ کی لپیٹ میں آئے ہوئے گل پلازہ کی چھت پر 2 اے سی پلانٹ اور 3 ہیوی جنریٹر بھی موجود ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ گل پلازہ پر موجود جنریٹرز میں ڈیزل اور پیٹرول بھی موجود ہے، جو انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، جب کہ پلازے کی چھت پر موجود پارکنگ میں 9 گاڑیاں اور ایک رکشہ موجود ہیں۔
تیسرے درجے کی آگ سے گل پلازہ کا گراؤنڈ فلور مکمل طور پر جل چکا ہے، اور عمارت کے تین عقبی حصے گر چکے ہیں، اور اب آگ عمارت کی چھت تک بھی پہنچ گئی ہے جہاں آتش گیر مادہ موجود ہے۔
چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق فائر فائٹنگ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے، عمارت کا ایک حصہ منہدم ہونے کے بعد آگ کی شدت میں اضافہ ہو گیا، عمارت کے ملبے تلے دب کر ایک فائر فائٹر اہلکار بھی جاں بحق ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں لگی آگ 13 گھنٹے بعد بھی بجھائی نہ جا سکی ہے۔ 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، آگ سے متاثرہ 20 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں، جب کہ 11 کی حالت تشویش ناک ہے۔
عمارت میں اب بھی کئی افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے، فائر بریگیڈ نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا ہے، 20 فائر ٹینڈرز، ایک باؤزر اور 2 اسنارکلز بے قابو شعلوں پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پلازے کا گراؤنڈ فلور مکمل طور پر جل گیا ہے، آگ نے فرسٹ فلور کو بھی جلا کر راکھ کر دیا ہے جب کہ اب آگے چھت کو بھی لپیٹ میں لے چکی ہے۔ گل پلازہ میں تقریباً 12 سو دکانیں ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گل پلازہ
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔