کیا اسٹیو اسمتھ اور بابر اعظم کے درمیان ناراضی ختم ہوگئی؟
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسز کے بیٹر اور سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے ساتھی کھلاڑی اور پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کے ساتھ ہونے والی کشیدگی پر پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔ یہ معاملہ سڈنی سکسز اور سڈنی تھنڈر کے درمیان بی بی ایل 15 کے میچ کے دوران سامنے آیا، جو 16 جنوری کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بگ بیش: اسٹیون اسمتھ کے سنگل نہ لینے پر بابراعظم ناراض کیوں ہوئے؟
میچ کے دوران ایک اہم لمحے پر اسٹیو اسمتھ نے بابر اعظم کو سنگل لینے سے روک دیا تھا، جو بعد میں میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔ واقعہ 11ویں اوور کی آخری گیند پر پیش آیا جب بابر نے گیند لانگ آن کی جانب کھیلی اور سنگل لینے کی کوشش کی، تاہم اسٹیو اسمتھ نے غیر متوقع طور پر رن مکمل نہ ہونے دیا۔
"Wasn't happy, Babar.
Drama in the middle of the SCG after Steve Smith knocked back a run from Babar Azam, so he could take strike during the Power Surge. #BBL15 pic.twitter.com/rTh0RXE0A5
— KFC Big Bash League (@BBL) January 16, 2026
اوور کے اختتام پر اسٹیو اسمتھ نے بابر اعظم کو بتایا کہ وہ پاور سرج استعمال کرنے والے ہیں، جس کے دوران فیلڈنگ سائیڈ کو صرف 2 کھلاڑی دائرے سے باہر رکھنے کی اجازت ہوتی ہے۔ اس کے بعد اسٹیو اسمتھ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریان ہیڈلی کے ایک ہی اوور میں 4 چھکے اور ایک چوکا لگایا۔ یہ اوور مجموعی طور پر 32 رنز کا ثابت ہوا، جو بی بی ایل کی تاریخ کا سب سے مہنگا اوور قرار دیا گیا۔
اس میچ میں سڈنی سکسز نے 190 رنز کا بڑا ہدف کامیابی سے حاصل کیا اور اس فتح میں اسٹیو اسمتھ کا کردار فیصلہ کن رہا۔ بعد ازاں بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ بابر اعظم اس واقعے پر ناخوش تھے اور انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں سے شکوہ کیا کہ انہیں نظر انداز کیا گیا۔ یہ بھی کہا گیا کہ بابر اعظم میچ کے بعد روایتی مصافحے میں شریک نہیں ہوئے، جبکہ ٹیم کے کوچ گریگ شپرد نے مبینہ طور پر صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ان سے بات کی۔
یہ بھی پڑھیں: بگ بیش لیگ، بابراعظم اور اسٹیو سمتھ سڈنی سکسررز کے لیے بطور اوپنرز میدان میں اترے
برسبین میں برسبین ہیٹ کے خلاف میچ سے قبل اسٹیو اسمتھ نے آفیشل براڈکاسٹر سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کے ساتھ تعلقات پر وضاحت پیش کی۔ اسٹیو اسمتھ کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کوئی مسئلہ نہیں اور وہ میچ سے قبل ایک دوسرے سے بات چیت بھی کر چکے ہیں۔ انہوں نے بابر اعظم کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کے درمیان اچھی شراکت قائم ہوئی تھی اور وہ ذاتی موضوعات پر بھی گفتگو کرتے رہے۔
"Have you and Babar made up?"
Steve Smith's response ???? ⛳ #BBL15 pic.twitter.com/I4Gb8Y8ISM
— KFC Big Bash League (@BBL) January 18, 2026
اسٹیو اسمتھ کا مزید کہنا تھا کہ بابر اعظم آئندہ میچ کے لیے پُرعزم ہیں اور پچ بھی بہتر دکھائی دے رہی ہے، جس سے ٹیم کو ایک بار پھر اچھا آغاز ملنے کی امید ہے۔ اس گفتگو کے دوران گالف کھیلنے سے متعلق سوال پر اسٹیو اسمتھ نے اشارہ دیا کہ اگر موقع ملا تو وہ بابر اعظم کے ساتھ کھیلنے پر بھی غور کر سکتے ہیں۔
یوں اسٹیو اسمتھ کی وضاحت کے بعد یہ تاثر ملا ہے کہ میچ کے دوران پیش آنے والا واقعہ محض حکمت عملی کا حصہ تھا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تعلقات معمول کے مطابق ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسٹیو سمتھ بابراعظم بگ بیش لیگ سنگل ناراضی
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیو سمتھ بگ بیش لیگ سنگل اسٹیو اسمتھ نے بابر اعظم کے کے درمیان کے دوران کے لیے میچ کے
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :