گل پلازہ میں آتشزدگی سے 6 لوگ جاں بحق ہوئے، 58 افراد ابھی تک لا پتہ ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
اسکرین گریب/ جیو نیوز
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گل پلازہ میں لگنے والی آگ سے 6 لوگ جاں بحق ہوئے ہیں، 58 افراد ابھی تک لا پتہ ہیں۔
ایم اے جناح روڈ پر آتشزدگی کی شکار عمارت گل پلازا کے دورہ کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ بیسمنٹ گراؤنڈ اور 3 منزلہ عمارت تھی، آگ تیزی سے پھیلی ہے، تاجروں کا جو نقصان ہوا ہے، اس کا ازالہ کریں گے، جس کی جان گئی ہے اس کا کوئی ازالہ ہو ہی نہیں سکتا۔
سی ای او ریسکیو عابد جلالانی کا کہنا ہے کہ متاثر عمارت انتہائی مخدوش حالت میں ہے، عمارت کے عقبی حصے پہلے گر چکے تھے، اگلا حصہ ابھی گرا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ جن کے پیارے دنیا سے چلے گئے ہیں، اُن کے غم میں برابر کے شریک ہیں، پوری کوشش ہے جو لاپتا ہیں وہ جلد مل جائیں، افسوس کی بات ہے کہ کچھ لوگ اس سانحے پر بھی سیاست کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 20 افراد اسپتال پہنچے تھے، جنہیں طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا، میں کراچی سے باہر تھا۔
کمشنر، میئر، ڈپٹی میئر سے رابطے میں تھا، بہت افسوسناک واقعہ ہے، وزیر اعظم نے مجھ سے ابھی تک رابطہ نہیں کیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کوشش ہوگی شفاف طریقے سے لوگوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے، متاثرین کو ریلیف فراہم کیا جائے گا، بغیر کسی اسٹڈی کے کئی منزلہ عمارت کی اجازت دی گئی، جب کچھ کیا جائے تو بلڈرز کہتے ہیں نا انصافی ہو رہی ہے، کسی سازش کا پتا ہوتا تو اس پر ضرور بات کرتا۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گل پلازا میں آگ لگنےکی تحقیقات کا حکم دے دیا، کمرشل عمارتوں کے فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا بھی حکم دیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وزیر اعلی نے کہا کہ
پڑھیں:
یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ اور یورپی کمیشن کی سلامتی پالیسی کی نائب صدر کایہ کالس اسلام آباد کا دورہ کریں گی۔
نجی ٹی وی چینل کےمطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کایہ کالس 31 مئی کو اسلام آباد پہنچیں گی، یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کی پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
یوکرین تنازع، امریکہ اسرائیل ایران جنگ اور عالمی توانائی و اقتصادی بحران کے تناظر میں دورہ اہمیت کا حامل ہے۔
مزید پڑھیں۔بجٹ کے بعد کون سے موبائل فون سستے ہو رہے ہیں؟ اہم خبر