گل پلازہ میں تباہ کن آتشزدگی کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی، عمارت انتہائی پرانی ہونےکے باعث گرنےکا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر 80 فیصد قابو پالیا گیا، آتش زدہ پلازہ سے مزید 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی۔ ریسکیو حکام نے عمارت انتہائی پرانی ہونے کے باعث گرنےکا خدشہ ظاہر کردیا۔
ہفتے کی رات سوا 10 بجے کے قریب گل پلازہ میں لگنے والی آگ تاحال مکمل طور پر نہ بجھائی جا سکی، گراؤنڈ فلور پرلگنے والی آگ دیکھتے ہی دیکھتے تیسری منزل تک پہنچ گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ کی وجہ سے عمارت کے پلرز کم زور ہوگئے ہیں، متعدد دراڑیں پڑ گئی ہیں، عمارت انتہائی پرانی ہونے کے باعث گرنے کا خدشہ ہے۔
لوگ بے بسی کی تصویر بنے ہفتے کی رات سوا 10 بجے سے جلتی ہوئی عمارت کے باہر کھڑے اپنے پیاروں کی راہ تک رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ سے لاپتہ افرادکےموبائل نمبر حاصل کرلیے ہیں ، 20 سے زائد افراد کی لوکیشن گل پلازہ کی آئی ہے۔
حکام کے مطابق آگ پر 80 فیصد قابو پانے کے بعد فائر فائٹرز پلازہ کے اندر داخل ہوئے ۔ ریسکیو عملے نے تھرمل کیمرے لگائے۔ جلی ہوئی دکانوں میں محدود پیمانے کا سرچ آپریشن کیا گیا جہاں ریسکیو ورکرز صدائیں لگا لگا کر زندگی کے نشان ڈھونڈتے رہے مگر جلی ہوئی عمارت کے اندر ان صداؤں پر لبیک کہنے والا کوئی نہ مِلا
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گل پلازہ افراد کی کے باعث
پڑھیں:
بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر 30 سالہ ایڈریانا گارشیا (Adriana Garcia)کاسمیٹک سرجری کے دوران پیش آنے والی پیچیدگیوں کے باعث چل بسی۔
رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا، جہاں دورانِ سرجری پیچیدگیاں پیدا ہونے کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی،مقامی حکام نے تاحال موت کی سرکاری وجہ جاری نہیں کی، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
مزیدپڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
واقعے کے بعد حکام نے سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات اور ممکنہ طبی غفلت کے پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایڈریانا گارشیا کے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 90 ہزار سے زائد فالوورز تھے، ان کے انتقال کی تصدیق میکسیکو کی کمپنی نے بھی کی، جس کے ساتھ وہ بطور انفلوئنسر کام کرتی تھی۔